سُورَۃُالنَّبَا عَمَّ یتساءلون Surah e An-Naba, Quran

  • 10 years ago
سورۂ نباء اس کو سورۂِ تساؤل اور سورۂِ عَمَّ یَتَسَآءَ لُوْنَ بھی کہتے ہیں ، یہ سورت مکّیہ ہے ، اس میں دو۲ رکوع ، چالیس ۴۰یا اکتالیس۴۱ آیتیں ، ایک سو تہتّر کلمے۱۷۳ نو سو ستّر۹۷۰ حرف ہیں ۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے جب اہلِ مکّہ کو توحید کی دعوت دی اور مرنے کے بعد زندہ کئے جانے کی خبر دی اور قرآنِ کریم کی تلاوت فرما کر انہیں سنایا تو ان میں باہم گفتگوئیں شروع ہوئیں اور ایک دوسرے سے پوچھنے لگے کہ محمّد صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کیا دِین لائے ہیں اس آیت میں ان کی گفتگوؤں کا بیان ہے اور تفخیمِ شان کے لئے استفہام کے پیرایہ میں بیان فرمایا ، یعنی وہ کیا عظیمُ الشان بات ہے جس میں یہ لوگ ایک دوسرے سے پوچھ گچھ کررہے ہیں ۔ اس کے بعد وہ بات بیان فرمائی جاتی ہے ۔

Recommended