Khana Kaabah غلاف Kiswah 3-10-2014

  • 10 years ago
’’کسوہ ‘‘غلاف کعبہ :Kiswah Al Kaabah
کعبۃ اللہ شریف پرغلاف ڈالنے کاسلسلہ زمانۂ قدیم سے ہے جس کی ابتداء یمن کے بادشاہ تبع حمیری نے کیا۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بعدخلیفہ ثانی حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ نے غلاف ڈالا۔حضرت عمرفاروق رضی اللہ عنہ کے عہدمیں جب مصرفتح ہوگیاتوآپ نے قباطی مصری کاجوکہ بیش قیمت کپڑاہے بیت اللہ پرغلاف ڈالااوریہ سلسلہ ہر سال جاری رہاتاآں کہ حضرت عمرفاروق رضی اللہ عنہ اس دارفانی سے رخصت ہوگئے۔حضرت عمرفاروق رضی اللہ عنہ کادستورتھاکہ پراناغلاف حاجیوں میں تقسیم کردیتے۔ سعودی حکومت کے بانی جلالۃ الملک عبدالعزیزآل سعودرحمۃ اللہ علیہ نے خاص ’’کسوہ‘‘یعنی غلاف کعبہ کی تیاری کے لیے مکہ سے ۷۰؍کلومیٹردورجدہ روڈپر۱۳۵۷ھ مطابق ۱۹۳۸ء میں ایک کارخانہ کی بنیادڈالی جس میں کام کرنے والے تمام ماہرین اورکارکن سعودی تھے۔پھرخادم حرمین شریفین شاہ فیصل کی خصوصی دلچسپی کی وجہ سے ۱۳۹۵ھ مطابق۱۹۷۵ء میں ایک جدیدکارخانہ کاافتتاح کیاگیا،اس طرح یہ کارخانہ اب بنائی اوررنگائی کے جدیدترین آلات اورمشینوں سے مزین ہے۔کسوہ کی تیاری میں مشینوں کے ساتھ ساتھ ہاتھوں کی محنت سے بھی کام لیاجاتاہے اس لیے کہ ہاتھ کی کاریگری کو انسانی کمال اورفنی ورثہ تصورکیاجاتاہے ،علاوہ ازیں اس طرح ماضی کی شاندارروایات کوبھی برقراررکھاجاتاہے۔
جدیدطرزکے موجودہ کارخانہ میں کعبہ کے بیرونی غلاف کے علاوہ باب کعبہ کااندرونی پردہ بھی ہاتھ سے تیارکیاجاتاہے۔نیزاسی کارخانہ میں حجرۂ نبوی شریف صلی اللہ علیہ وسلم کا سبز غلاف بھی تیارکیاجاتاہے۔ڈھائی سوسے زائدیکتائے روزگاراورماہرفن زردوزاورآرٹسٹ،سال بھر کی محنت اورنفیس کاریگری کے بعدکسوہ تیارکرتے ہیں۔غلاف کعبہ جس نوعیت کے کپڑے سے تیارکیاجاتاہے اس میں دیباج(ریشم)نمارق(ریشم اوراون سے تیارکردہ)اورقباطی مشہورہیں۔خاص طورپربنائے ہوئے کپڑے کوچوبی فریموں پرتان کرسونے اورچاندی کے دھاگوں سے قرآنی آیات کی خطاطی اورکشیدہ کاری کی جاتی ہے۔کسوہ کی بناوٹ ۶۷۰؍کیلوخالص سفیدریشم سے ہوتی ہے جسے بعدمیں رنگ کرکے سیاہ کردیا جاتا ہے۔غلاف کی ر نگائی میں۷۲۰؍کلوگرام رنگ استعمال ہوتاہے ۔کسوہ کامجموعی سائز۶۵۸میٹرہے۔اس پر۱۵۰کیلوچاندی اورسونے کے دھاگوں سے قرآنی آیات وغیرہ کی زردوزی کی جاتی ہے،جس میں خالص سونے کے تاروں کاوزن ۱۵؍کیلوہوتاہے۔غلاف کی اونچائی ۱۴؍میٹرہوتی ہے۔اوپروالے ایک تہائی حصہ میں غلاف کوباندھنے والی ڈوری ہوتی ہے۔پوراغلاف ۴۷؍ٹکڑوں پرمشتمل ہوتاہے۔ڈوری والے حصہ کے ذرانیچے اسلامی خطاطی میں سورۂ اخلاص اورچھ قرآنی آیات الگ الگ مربع شکل میں لکھی جاتی ہیں۔بیچ والے حصہ میں چنداسلامی عبارتیں درج ہوتی ہیں۔یہ آیات خط ثلث میں لکھی جاتی ہیں جوعربی میں سب سے زیادہ خوبصورت خط ہے۔کسوہ کی تکمیل کے بعداس کاوزن دوٹن سے بھی زائداورلاگت ۵۰؍کروڑروپے ہوتی ہے۔ہرسال۹؍ذی الحجہ کوخانہ کعبہ کونیاغلاف پہنایاجاتاہے۔یکم ذی الحجہ کوصرف خانہ کعبہ کوغسل دیاجاتاہے۔
کعبۃ اللہ شریف کے دروازے کاغلاف جسے’’برقع‘‘کے نام سے بھی جاناجاتاہے،مطاف کے فرش سے سوادومیٹراونچارہتاہے

Recommended