سورۂ انشقّت , انشقاق, . Al-'Inshiqaq, Al Quran

  • 10 years ago
سورۂ انشقّت جس کو سورۂِ انشقاق بھی کہتے ہیں مکّیہ ہے ، اس میں ایک ۱ رکوع ، پچّیس ۲۵ آیتیں ، ایک سو سات۱۰۷ کلمات ، چار سو تیس ۴۳۰ حرف ہیں ۔
Translation, ترجمہ
جب آسمان شق ہو(ف۲)،اور اپنے رب کا حکم سنے (ف۳) اور اسے سزاوار ہی یہ ہےاور جب زمین دراز کی جائے (ف۴)اور جو کچھ اس میں ہے (ف۵) ڈال دے اور خالی ہوجائےاور اپنے رب کا حکم سنے (ف۶) اور اسے سزوار ہی یہ ہے (ف۷)اے آدمی بے شک تجھے اپنے رب کی طرف (ف۸) یقینی دوڑنا ہے پھر اس سے ملنا (ف۹)تو وہ جواپنا نامۂِ اعمال دہنے ہاتھ میں دیا جائے (ف۱۰)اس سے عنقریب سہل حساب لیا جائے گا(ف۱۱)اور اپنے گھر والوں کی طرف (ف۱۲) شاد شاد پلٹے گا(ف۱۳)اور وہ جس کا نامۂِ اعمال اس کی پیٹھ کے پیچھے دیا جائے (ف۱۴)وہ عنقریب موت مانگے گا (ف۱۵)اور بھڑکتی آ گ میں جائے گابے شک وہ اپنے گھر میں (ف۱۶) خوش تھا(ف۱۷) وہ سمجھا کہ اسے پھرنا نہیں (ف۱۸)ہاں کیوں نہیں (ف۱۹) بے شک اس کا رب اسے دیکھ رہا ہےتو مجھے قسم ہے شام کے اجالے کی (ف۲۰) اور رات کی اور جو چیزیں اس میں جمع ہوتی ہیں(ف۲۱)

Category

📺
TV

Recommended