QET Altaf Hussain strongly condemned killing of district vice president Bao Anwar in Sialkot

  • 10 years ago
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم پنجاب سیالکوٹ کے نائب صد ر باؤ انور شہید کے بہمانہ قتل پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر جناب الطاف حسین نے کہا کہ باؤ انور تنظیم کے سینئر اور مخلص ساتھی تھے مگر ظالموں نے ہم سے باؤ انور کو چھین لیا ان کی شہادت سے تنظیم ایک سنیئر ساتھی سے محروم ہوگئی ہے جس پر مجھ سمیت ایم کیوایم کا ایک ایک کارکن غم زدہ ہے۔ جناب الطاف حسین نے شہید کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کر تے ہوئے کہا دکھ کی اس گھڑی میں میں آپ کے غم میں برابر کا شریک ہوں آپ صبر کریں اللہ تعالیٰ کی لاٹھی بے آواز ہے اور ظالم اللہ تعالیٰ کے عذاب سے نہیں بچ سکے گیں ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ باؤ انور کو شہادت کا درجہ دے کر انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے ، پنجتناً پاک کے صدقے ،معصومین کربلا ،شہدءء حق او رشہداء بدر کا مقام عطا فرما ،شہید کے گناؤ ں کو معاف فرما اور سوگوارن کو یہ عظیم سانحہ برداشت کرنے کی توفیق دے ، جنا ب الطاف حسین نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثا ر علی خان ،پنجاب کے وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف او ردیگر اہم شخصیات سے مطالبہ کیا کہ باؤ انور کے قتل کو فی الفور نوٹس لیا جائے اور اس میں ملوث سفاک قاتلوں کو گرفتار کر کے سخت سے سخت سز دی جائے۔انہوں نے کہا کہ وہ شہید باؤ محمد انور کے گھر جاکر ان کے سوگوار لواحقین سے نہ صرف تعزیت کریں بلکہ مقتول کے بچوں کی کفالف ، تعلیم، روز گار اور ان کی دیکھ بھال کے بندوبست کاصر ف اعلان ہی نہیں کریں بلکہ عملی طور پر کر کے بھی دکھائیں ۔بصور ت دیگر عوام احتجاج کرنے کا مکمل حق رکھتے ہیں ۔

دریں اثنا ء جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن میاں عتیق اور ایم کیوایم سیالکوٹ کے صدر عابد گجر اور کارکنان سے باؤ محمد انور کی شہا دت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہوئے کہا آپ تمام لوگ ہمت سے کام لیں کیونکہ شہید مرا نہیں کر تے اور زندہ رہنے والوں کا فرض ہوتا ہے کہ وہ اپنے شہداء کو یاد رکھیں ان کے لہو کا پاس رکھیں او ران کا سودا نہیں کریں۔

Recommended