• 9 years ago
بچے کے نام کی اہمیت ۔ عقیقہ
ناموں کازندگی پہ اثرہوتا ہے۔ سوچ سمجھ کے نام رکھیں، احتیاط سے رکھیں، جو نام ڈرامے، فلم میں دیکھا وہ نام رکھ دیا۔ یا کہیں مشکل سے مشکل نام عربی کامل گیا وہ نام رکھ دیا۔ پھراس کے عجیب وغریب رزلٹس ملتے ہیں۔ اکثرجوبچے معذورہوجاتے ہیں یا زندگی مشکلات میں ہوتی ہے ان کانام اکثربدلا جاتا ہے۔ پہلے انوکھا نام ہوتا ہے پھرعبداللہ، عبدالرحمن اسلامی نام رکھا جاتا ہے۔
نام کے اندراحتیاط رکھیں، ناموں کازندگی پہ اثرہے اور اس پربہت بڑی تحقیق ہے۔ جونام ہوتا ہے وہ زندگی میں لاکھوں دفعہ پکارا جاتا ہے ،میرا نام طارق ہے میری والدہ رحمتہ اللہ علیہ نے مجھے طارق کتنی دفعہ پکاراہوگا؟ میرے بہن بھائیوں نے مجھے طارق کتنی دفعہ پکارا ہوا گا؟ آپ جو دوچاربندے جانتے ہیں مجھے طارق کتنی دفعہ پکارا ہو گا؟ یہ جو پکار ہوتی ہے اس کی تاثیرہوتی ہے۔ یہ آپ کو روحانی دنیا کا ایک بھید عرض کررہا ہوں۔ کسی بندے کے نام کی پکارچلتی رہتی ہے پھریہ ہوتا ہے کہ اس پکارکے ساتھ سوالاکھ دفعہ پکاراجاتا ہے اورہمارے ہاں وظائف کی دنیا میں کہا جاتا ہے کہ یہ وظیفہ سوالاکھ دفعہ پڑھ لیں پھراس کی تاثیرحاصل ہوجائے گی۔
اب جو نام اگراس اندازکاہوگا جس میں ساری خیریں ہوگی جب وہ سوالاکھ دفعہ پکارا جائے گا تو اس سے خیریں ہی خیریں پھوٹیں گئی، برکتیں ہی برکتیں ملیں گی، رحمتیں ہی رحمتیں ملیں گی، عطاہی عطا ملے گی۔ اور جو کوئی ایسا نام ہوا جس سے خیرنہیں وہ سوالاکھ دفعہ پکاراجائے، آپ ایک گالی سوالاکھ دفعہ کہو تو اس سے برکت ہوگی۔۔۔؟ اور اللہ جل شانہ کاکوئی مبارک نام لے لیں اور اس کو سوا لاکھ دفعہ کہیں۔۔۔اس کو توایک دفعہ کہتے ہی برکت شروع ہوجائے گی۔ نام کے بارے میں احتیاط کریں۔ نام کا زندگی میں اثرہوتاہے۔ اور نام زندگی پربہت تاثرچھوڑتا ہے۔

Recommended