کراچی کے ایک عام شہری کو اِس بات سے غرض نہیں کہ رینجرز کے آپریشن کی سیاسی محرکات کیا ہیں۔ کراچی کا شہری تو خون کی ہولی دیکھ دیکھ کر اُکتایا ہوا ہے۔ کراچی کا شہری تو امن کا طلبگار ہے۔ اُسے کیا پرواہ کہ آپریشن کا نشانہ بننے والے دہشت گرد کون سی سیاسی پارٹی سے ہیں۔ وہ تو بس ایک نہ ختم ہونے والے زندگی اور موت کے کھیل سے جان چھڑوانا چاہتا ہے۔ اور اِس بات سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ کراچی آپریشن سے شہر کے حالات میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے۔ کراچی کے شہریوں کے لیے یہ آپریشن امید کی ایک کرن ہے کہ آتش و خون میں ڈوبا یہ شہر ایک بار پھر سے روشنیوں کا شہر بن جائے گا۔
Category
️👩💻️
Webcam