BEAUTY BOX Hakeem Tariq Mehmood Ubqari

  • 9 years ago
بیوٹی بکس
ایک صاحب نے آہستہ آہستہ میرے کان میں کہا کہ ایک بیٹی شکل وصورت کی مختصرہے،رشتے والے آتے ہیں اوردیکھ کہ چلے جاتے ہیں، عمربڑھ رہی ،کوئی اللہ اللہ بتادیں۔ میں نے کہا بیٹی کو 3چیزوں سے پرہیز کرے اور 2وظیفہ بتا تا ہوں ۔پہلا پرہیزتویہ کرے کہ بیوٹی پارلرکے سارے انسٹرومنٹس اورسارا نظام چھوڑدے دوسرا پرہیز: اپنے چہرے کو گندی نظروں، آلودہ نظروں ، شیطانی نظروں سے بچا، چاہے مردوں کی ، چاہے عورتوں کی۔ تیسراپرہیز: باہرکی چیزوں کوکھانا ختم کردے یاکم کردے۔
پہلاوظیفہ: ہرنمازکے بعد 5باریا 35بار پڑھ لیا کرمحمدرسول اللہ احمد رسول اللہ پڑھ۔
دوسراوظیفہ : یَاخَاْلِقُ ، یَامُصَوِّرُ یَاجَمِیْلُ ہرنماز کے بعد ایک تسبیح پڑھیں یا صبح وشام ایک تسبیح پڑھیں۔
اورایک چیزکااضافہ کررہا ہوں وہ جب بھی شیشہ دیکھیں ، کیوں کہ شیشے کے سامنے اورکچن میں کھڑے ہونے کے اوقات بڑھ گئے ہیں۔ آپ سے پہلے جوفطرت کی زندگی تھی وہاں وقت تھوڑا لگتا تھا۔شیشے کے سامنے جب بھی کھڑے ہوں بِسْمِ اللّٰہِ مَاشَاء اللّٰہُ لَاقُوَّۃَ اِلّابِاللّٰہ جتنی دیرکھڑے ہوں اتنی دیرمسلسل پڑھتے رہیں اس کی کوئی تعداد نہیں۔یہ چھوٹے سے لفظ ہیں مگران کے اندربڑی کائنات ہے

Recommended