Badin UNDP wastes Millions on Useless Project

  • 9 years ago
بدین
عالمی ڈونر تنظیم یو این ڈی پی کی جانب سے لاکھوں روپئے غیر ضروری پراجیکٹوں پر ضائع کر دئے گئے۔ بدین کے کڈھن بس اسٹاپ پر بنائی جانے والی انتظار گاہ کچرا کنڈی میں تبدیل۔

یو این ڈی پی کی جانب سے ضلع بدین میں ایسے پراجیکٹ بنائے جا رہے ہیں جسکا عوام کو کوئی فائدہ نہیں بلکہ چند افراد جنہیں یہ پراجیکٹ ملتے ہیں چند دنوں میں مالا مال ہو جاتے ہیں ۔ بدین کے کڈھن بس اسٹاپ پر بننے والی انتظار گاہ بھی ایک ایسا ہی پراجیکٹ ہے جو کے پہلے دن سے کچرا کنڈی کے لئے استعمال ہو رہا ہے اس انتظار گاہ پر 30 لاکھ روپئے سے زیادہ کے اخرا جات آئے ہیں لیکن اس سے فائدہ تو دور مقامی آبادی کے لئے یہاں سے اٹھنے والا تعفن وبال جان بنا ہوا ہے ۔ ضلع بدین کے معزز شخص خلیفہ عبدالہ کے نام سے منسوب یہ انتظار گاہ یو این ڈی پی کے پراجیکٹ سمال گرانٹس پروگرام کے تحت جاپان کے تعاون سے مکمل کیا گیا تھا۔ اس انتظار گاہ میں 2 کمرے اور 2 باتھ رومز ٹنکی سمیت بنائے گئے تھے۔ لیکن استعمال نہ ہونے کے باعث یہ کچرا کنڈی میں تبدیل ہو چکے ہیں۔
ارسلان آرائیں بدین

Category

🗞
News

Recommended