• 10 years ago
#Fatimakachand #GEO
’’فاطمہ ؓ کا چاند ‘‘9اور10محرم کوجیو کی خصوصی نشریات
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسلام کی سربلندی کے لیے نواسۂ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم،جگرگوشۂ بتول،سردارنوجوانانِ جنت، سیدالشہدا،امام عالی مقام سیدناامام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اورآپ کے جاں نثاروں کوبھرپورخراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے جیونیٹ ورک 9اور10محرم الحرام کو براہ راست خصوصی نشریات پیش کی ۔9محرم الحرام کو پیش کی جانے والی اس نشریات کے دوران ’’فاطمہؓ کے چاند‘‘کے عنوان سے پیش کی جانے والی خصوصی روح پرور محفل کے دوران ممتاز عالم دین اور خطیب اہل سنت علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی امام الشہداء اورآپ کے رفقاء کی لازوال قربانی اور جاں نثاریوں پراپنے عقیدت مندانہ جذبات کااظہارکیا جبکہ علاوہ ازیںعالم اسلام کے ممتازثناخواں عمران شیخ عطاری،احمدرضاقادری ،حافظ طاہرقادری ،محمد علی سہر وردی اورشہریار طارق امام عالی مقام اورشہدائے کربلا کی خدمت میںمنقبت کانذرانہ پیش کیا

Category

📺
TV

Recommended