• 8 years ago
"آپ ہر حکومت کے ساتھ ہوتے ہیں لیکن ہم پشتونوں کے حق میں نہیں بولتے" - ایک پشتون نوجوان کے سوال پر مولانا فضل الرحمٰن ناراض ہو گیے جبکہ اُن کے گارڈز نوجوان کے منہ پر ہاتھ رکھتے رہے تاکہ وہ بول نہ سکے اور مولانا صاحب سے سوال نہ کر سکے۔
یہ عوامی نمائندے ہیں۔ عوامی نمائندے عوام کو جوابدہ ہوتے ہیں۔ مگر یہاں جواب دینا تو درکنار عوام کو سوال کرنے کا حق بھی نہیں دیا جا رہا ۔ فضل الرحمٰن صاحب کی جماعت ذیادہ تر پشتون علاقوں میں ہے۔ مگر کبھی بھی اُن کی طرف سے عوامی مسائل پر آواز نہیں اُٹھائی گی اور یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ وہ ہر حکومت کا حصہ رہے ہیں مگر حکومت میں آکر عوامی مسائل پر بات کرنے کے بجائے اپنی ذات کے لیے ہی کوشش کرتے ہیں۔

Category

🗞
News

Recommended