بے باک اور جرآت مندانہ صحافت کرنے پر روزنامہ دنیا کے سٹی رپورٹرمحمد عرفان قیصرانی کے دفتر پر شر پسند عناصر کا حملہ ‘شیشے توڑ دیئے ‘موقع پر ملزم کو پولیس نے پکڑنے کے بعد چھوڑ دیا ‘صحافیوں سیاسی و قانونی حلقوں کا کارروائی کا مطالبہ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز دنیا نیوز کے مقامی رپورٹرپر چند نامعلوم شرپسند عناصر نے پتھروں سے حملہ کردیا اور دفتر کے شیشے توڑ دیئے اور گالیاں ‘دھمکیاں دیتے رہے ‘خوش قسمتی سے محمد عرفان قیصرانی اپنے دفتر میں موجود نہیں تھے ان کے ملازم ملک محمد ارسلان موجود تھے اس موقع پر کچہری میں کافی تعداد میں لوگ موجود تھے اور پولیس اہلکاروں نے موقع پر ملزم اعجاز ولد سجن کوٹانہ کو پکڑ لیا اور تھوڑی دیر بعد چھوڑ دیا گیا محمد عرفان قیصرانی نے بتایا کہ اس کی کسی کے ساتھ ذاتی رنجش یا دشمنی نہیں ہے بلکہ بے باک صحافت کرنے پر جرائم پیشہ عناصر نالاں ہیں اور مختلف ذرائع سے سچ وحق لکھنے سے ممنوع رکھنا چاہتے ہیں لیکن وہ اپنے علاقے کے مسائل اور حقائق کو سامنے لاتے رہیں گے واقعہ کے فوراً بعد تحصیل بھر کے صحافیوں نے ہنگامی اجلاس طلب کر کے دفتر پر حملہ کی شدید مذمت کی اور ملزم کے خلاف فوری کارووائی کر کے شرپسند عناصر کے پیچھے خفیہ ہاتھ کو بے نقاب کر کے سخت کارووائی کا مطالبہ کیا ہے
Category
📺
TV