• 9 years ago
یہ شب برا ء ت سعادت کی گھڑی آرہی ہے چوکنے ہوجائیں۔احادیث میں باقاعدہ اس کامضبوط حوالہ ہے اورصحابہ کے اعمال ہیں اس رات کے استقبال میں۔ آج ایک بات یادرکھیے گا صحابہ اہلبیت یہ وہ ہستیاں ہیں جو مدینے والے ﷺ کی مخالفت نہیں کرسکتیں۔ جومیرے کملی والے ﷺ کی مخالفت میں نہیں چل سکتیں۔یہ وہ عظیم ہستیاں ہیں۔ یہ رات آرہی ہے اس رات کاخیال رکھیے گا۔ کہتے ہیں بنی اسرائیل میں اتنے عبادت گزارہوتے تھے جو سال میں ایک دن آکراپناجلوہ دیکھاتے تھے اوربس اس دن میں جس نے دعاکروانی ہوتی تھی کروالیتے تھے پھرسال کے بعدآتے تھے۔ بالکل یہی کیفیت شب براء ت کی ہے۔ شب برا ء ت سال میں ایک دفعہ ہے لیکن فیصلے بڑے عجیب لاتی ہے۔ حدیث میں یہاں تک آتا ہے کہ بندے خریداری کررہے شادی کاپروگرام بنا رہے اورزندگی کی خوشیاں اورخوشحالی کے منصوبے بنارہے اُوپرسے فیصلہ ہوتا ہے کہ اس لسٹ میں لکھو جس لسٹ میں مردے لوگوں کے نام ہیں۔ رزق کے فیصلے ہوتے ہیں ۔ رزق روحانی ورزق جسمانی ۔ کس کو فقیرکرنا ہے کس کو امیرکرنا ہے۔ کہنے لگا کہ موٹروے کاانٹرچینج میری زمین پرآیا اورمیری زمین جو ٹکے کی تھی لاکھوں، کروڑوں کی ہوگی اورمیں ایک پل میں مالدارہوگیا۔ اس رات میں فیصلے ہوں گے کس کی زمین میں انٹرچینج بنے گا اورکس کی زمین سے بائی پاس نکلے گا اورکس کا کیسے ہوگا اورکس کوہم نے فقیرکرنا ہے کس کو امیرکرنا ہے کس کومالدارکرنا ہے کس کو تنگدست کرنا ہے

Recommended