• 8 years ago
لاہور: (ویب ڈیسک) وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ واٹس ایپ پر جعلی ویڈیو کالنگ فیچر کے استعمال سے متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صارفین اس فیچر کو ڈاؤن لوڈ کرتے ہوئے احتیاط سے کام لیں۔ وزارت کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے جاری ویڈیو کالنگ فیچر مقامی اور بین الاقوامی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ واٹس ایپ کی صارفین میں مقبولیت کے پیش نظر پاکستانی صارفین کا جعلی لنکس کے بارے میں جاننا اور اس سے خبردار رہنا ضروری ہے تا کہ ذاتی ڈیٹا کو چوری ہونے اور کسی منفی سرگرمی میں استعمال ہونے سے روکا جا سکے

Category

🗞
News

Recommended