• 7 years ago
سورہ کی بھینٹ چھڑنے والی ایک اور جوان لڑکی کی زندگی برباد ہو گئی ۔ شوہرایک سال تک جوان بیوی کو غیر انسانی تشدد کا نشانہ بناکر پلاس سے جسم کے نازک حصوں کو بھی کاٹتا رہا اور پھر طلاق دے دی ۔ ملزم اور اس کا بھائی اب جوان خاتون کے رشتے میں رکاوٹیں ڈال کر رشتہ کرنے والے لوگوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں جس پر ایڈیشنل سیشن جج نے غگ ایکٹ کے تحت ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے مگر دو ماہ گزرنے کے باوجود ملزمان گرفتار نہیں ہو رہے ۔ جوان لڑکی کا کہنا ہے کہ وہ صرف انصاف دیکھنے کیلئے زندہ ہے اور انصاف نہ ملا تو خود کشی کرنے میں ایک منٹ تاخیر نہیں کرونگی ۔ عالمی یوم خواتین کے حوالے سے دلخراش کہانی ۔

Category

🗞
News

Recommended