• 6 years ago

وادی ہنزہ کا تاریخی قلعہ جہاں خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے ۔ وہیں سیاحوں کے لیے بھی کسی عجوبے سے کم نہیں ۔

ہنزہ کے اس شاہکار کو سات سو سال پہلے شاہی خاندان نے تعمیر کرایا۔ اس کی تعمیر میں لکڑی، پتھر اور مٹی کو استعمال کیا گیا ہے۔

التت بلتت فورڈ کئی زلزلے سہنے کے باوجود قراقرم کے آگے آج بھی آب و تاب کے ساتھ کھڑا ہے۔

کمروں کے چھوٹے دوازوں سے اندر داخل ہوں تو طلسماتی ماحول ہر آنے والے کو سحر میں جکڑ لیتا ہے۔

اس قلعے میں ترپن کمرے موجود ہیں۔ جس میں جگہ جگہ قدیم طرز زندگی کے آثار دکھائی دیتے ہیں۔

بلتت قلعہ کو یونیسکو سے بحالی کا بہترین ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔

وادی ہنزہ میں موجود التیت اور بلتیت قلعے پوری آب وتاب کے ساتھ قراقرم کے سامنے کھڑے ہیں اور تاریخی اور تقافتی پس منظر کی وجہ سے سیاحوں کو اپنی جانب کھینچ رہے ہیں۔

Category

🗞
News

Recommended