• 6 years ago
#IslamicWhatsappStatus #DailyHadithStatus #DajalkFitna #SahihBukhariHadith3337


صحیح بخاری حدیث نمبر: 3337

کتاب: انبیاء ؑ کے بیان میں

باب : سورۃ نوح میں اللہ کا یہ فرمانا

حکم: صحيح
ترجمہ:

ہم سے عبدان نے بیان کیا ، کہا ہم کو عبداللہ بن مبارک نے خبردی ، انہیں یونس نے ، انہیں زہری نے کہ سالم نے بیان کیا اور ان سے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں میں خطبہ سنانے کھڑے ہوئے ۔ پہلے اللہ تعالیٰ کی ، اس کی شان کے مطابق ثنا بیان کی ، پھر دجال کا ذکر فرمایا اور فرمایا کہ میں تمہیں دجال کے فتنے سے ڈراتا ہوں اور کوئی نبی ایسا نہیں گزرا جس نے اپنی قوم کو اس سے نہ ڈرایا ہو ۔ نوح علیہ السلام نے بھی اپنی قوم کو اس سے ڈرایا تھا ۔ لیکن میں تمہیں اس کے بارے میں ایک ایسی بات بتاتا ہوں جو کسی نبی نے بھی اپنی قوم کو نہیں بتائی تھی ، تمہیں معلوم ہونا چاہئے کہ دجال کانا ہوگا اور اللہ تعالیٰ اس عیب سے پاک ہے ۔

تشریح:

Category

📚
Learning

Recommended