• 5 years ago
اے رنگ ریز میرے
کوئی ایسا رنگ دے میری ذات کو
میں جانی جاوں پہچانی جاوں
تیرے نام سے
جوڑ دے نام اپنا میرے نام سے
میں جی اُٹھوں تیرے نام سے
اے رنگ ریز میرے
کوئی چال ایسی چل
کوئی مات ایسی دے
مجھے قید ایسا کر
عمر کٹ جائے
تیرے دیدار میں
اے رنگ ریز میرے
کوئی ایسا بندھن باندھ
کوئی ایسا جوڑ لگا
دو جسم سہی مگر
بن جائیں ایک ہی جاں
مجھے میری ذات نہ یاد رہے
تجھے تیری ذات نہ یاد رہے
اے رنگ ریز میرے
کوئی شام ہو
تیرا ساتھ ہو
تیرے ہاتھوں میرا ہاتھ ہو
میں جُھکی رہوں تیرے کندے پہ
یونہی چھوڑ جائیں ساتھ میرا
یہ سانس میرے
اے رنگریز میرے

Category

📚
Learning

Recommended