Nohay 2019 | Hai Apni Sakina Ka Abbas Ko Ghum | Syed Raza Abbas Zaidi | Mola Abbas New Noha 2019 ------------------------------------------------------ Kalam Title | Hai Apni Sakina Ka Abbas Ko Ghum Recited By | Syed Raza Abbas Zaidi Poetry By | Janab Husnain Akbar Composition, Concept and Arrangemant | Raza Shah Volume | Album 14th/2019 20 Chorus By | Rajab Ali Khan , Amanat Ali Khan , Ghulam Abbas Video | Tna Production Ali Arman Label | RAZ Records Cover Design By | Qasim Zaidi Audio Recorded & Master/Mixing | ODS Studio --------------------------------------------- #HaiApniSakinaKaAbbasKoGhum #Nohay2019 #SyedRazaAbbasZaidi --------------------------------------------- On the arrival of Muharram Many Condolences to Prophet Muhammad (Saww) and Hazrat Fatima Zahra (as) and Especially to Imam e Zamana (AJF)
------------------------------------------- NOHA LYRICS ہے اپنی سکینہ کا عباس ع کو غم مولا ع پیاسی رہی شہزادئ اور مرتے ہیں ہم مولا ع
خاتونِ جناں س نے یوں گرنے سے بچایا ہے رہوار سے بی بی س نے خود مجھ کو اتارا ہے ہیں خاک پہ بی بی س کے یہ نقشِ قدم مولا ع
ریتی پہ تیرا خدام پیروں کو رگڑتا ہے ہیں زخم لگے اتنے خوں جسم سے بہتا ہے رک رک کے نکلتا ہے اب سینے سے دم مولا ع
تشریف جو لائیں ہیں تعظیم کو اٹھ جاتا سر اپنا جھکا کر میں آداب بجا لاتا اٹھنے سے بھی قاصر ہوں بازو ہیں قلم مولا ع
مقتل میں پڑا رہنے دیجیے گا مرا لاشہ عباس ع کی غیرت کو برداشت نہیں گا میت پہ مری روئیں اب اہلِ حرم مولا ع
جاتے ہوئے حسرت ہے یہ آپ کے خادم کو بس ثانیءِ زہرا س کے خیمے کی زیارت ہو رُخ پھیر دیں اُس جانب اب وقت ہے کم مولا ع
میں آپ کے چہرے کو دیکھوں تو بھلا کیسے اک تیر سے زخمی ہے اک آنکھ ہے تر خوں سے یہ تیر ھٹا دیں تو ہو جائے کرم مولا ع
چھنتےہوئے بی بی س کے دکھتے ہیں گہر مجھکو روتی ہوئی آتی ہے معصومہ س نظر مجھکو کس طرح سے جھیلے گی وہ رنج والم مولا ع
آتی ہے صدا کوئی بڑھتی ہے پریشانی جیسے کہ کوئی بچی کہتی ہو چچا پانی ہے موت سے بڑھ کر یہ زہرا س کی قسم مولا ع
عباس ع کے خیمے میں مولا ع نے علم رکھ کے کاٹی ہیں طنابیں یوں اکبر کہ ابھی جیسے دفناتے ہیں غازی ع کی حسرت میں علم مولا ع