Urdu poetry on the New Year - qataa - 'dushman' - سالِ نَو پر قَفعہ ۔ دُشمَن

  • 4 years ago
دُشمَن
لوگ چُھوتے ہیں آسمانوں کو
ایک ہَم ہی زَمِیں پہ رَہتے ہیں
سال پَر سال بِیت جاتے ہیں
ہَم جَہاں تھے ، وَہِیں پہ رَہتے ہیں
لاکھ دھوتے ہیں آبِ زَم زَم سے
داغِ خِفَّت جَبِیں پہ رَہتے ہیں
ڈھونڈتے کیا ہو پار سَرحَد کے؟
اَپنے دُشمَن یَہِیں پہ رَہتے ہیں !
sikander aqeel ansari

Recommended