A Video round-up of Pakistan Day Virtual Commemoration of Pakistan Day organized by Pakistan Mission to the United Nations, NewYork, 23 March
اقوام متحدہ میں پاکستان مشن نیویارک کی جانب سے یوم پاکستان کے حوالے سے ورچوئل تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے تقریب کی صدارت کی۔اس موقع پر قونصل جنرل عائشہ علی نے صدر مملکت عارف علوی اور اقوام متحدہ میں نائب مستقل نمائندہ عامر خان نے وزیر اعظم عمران خان کا یوم پاکستان پر خصوصی پیغام پڑھ کر سنایا۔ تقریب میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے کردار اور پاکستان کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔اس موقع پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر ، ولکن بوزکیر کا پیغام بھی نشر کیا گیا ، جس میں اقوام متحدہ کے امن فوج کے کاموں میں پاکستان کے تعاون کی تعریف کی گئی۔متعدد دوست ممالک کے اعلی سفارت کاروں نے بھی تقریب میں شرکت کی اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے مقتدر کردار اور مثبت شراکت کو اجاگر کیا ۔ تقریب کے آغاز میں پاکستان مشن اور پاک-یو این کلب کے تعاون سے تیار کردہ ایک ویڈیو پیش کی گئی جس میں تحریک پاکستان کے رہنماؤں کا تعارف کرایا گیا تھا اور ان کی خدمات کو سراہا گیا۔
پاکستانی مندوب منیر اکرم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان باہمی احترام ، خودمختاری مساوات ، انصاف اور باہمی تعلقات کے اصولوں پر مبنی اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ اور پرامن تعلقات کا خواہاں ہے۔

Category
📚
Learning