• 9 months ago
♪ Title : Main Banda e Asi Hoon Kalam
♪ Vocalist : Muhammad Ali Momidd
♪ Lyrics : Khalid Hussain Khalid
♪ Audio : Xee Creation
♪ Production & Label : Xee Creation
♪ Producer(XC) : Zeshan Chaudhary
♪ Composition : Muhammad Ali Momidd

Main Banda e Aasi Complete Lyrics In Urdu

بے نواؤں کی نوا سنتا ہے
التجاء سب کی خدا سنتا ہے
ہم کہ بندے ہیں سنا کرتے ہیں
وہ کہ خالق ہے سدا سنتا ہے

میں بندہ عاصی ہوں خطا کار ہوں مولا
لیکن تری رحمت کا طلب گار ہوں مولا

وابستہ ہے امید مری تیرے کرم سے
تیرا ہوں فقط تیرا پرستار ہوں مولا

پھر تو مرے ایمان کو توانائی عطا کر
برسوں نہیں صدیوں سے میں بیمار ہوں مولا

پستی سے اُبھرنے کی اگر شرط ہے سولی
سولی پر بھی چڑھنے کو میں تیار ہوں مولا

اک تیرا اشارہ ہو اور آسان ہو منزل
اک لہر اٹھے اور میں اس پار ہوں مولا

Category

🎵
Music

Recommended