The reign of Khusrau Shah Ghaznavi | خسرو شاہ غزنوی کا عہد حکومت

  • 5 months ago
The reign of Khusrau Shah Ghaznavi | Khusrau Shah Ghaznavi |
Alauddin's campaign against Ghazni | Alauddin Jahan Soz | Day and night of Qiyaamat in the city of Ghazni | Ghazni Empire | History of world

خسرو شاہ غزنوی کا عہد حکومت | خسرو شاہ غزنوی | علاؤ الدین کی غزنی پر لشکر کشی | علاؤ الدین جہاں سوز | شہر غزنی میں قیامت کے شب و روز | غزنی سلطنت | تاریخ | تاریخ عالم

خسرو شاہ غزنوی کا عہد حکومت

خسرو شاہ اپنے والد بہرام شاہ کی وفات کے بعد 547ھ مطابق 1152ء میں غزنی میں تخت نشین ہوا۔ خسرو شاہ نے جب حکومت ہاتھ میں لی تو اُس زمانے میں علاؤ الدین جہاں سوز کے حملے کا غلغلہ ایسا مچا کہ اِس پرآشوب دور میں خسرو شاہ نے غزنی میں مزید قیام کرنا مناسب نہ سمجھا اور  ہندوستان کی راہ لی ہندوستان میں داخل ہوتا ہوا لاہور پہنچا اور لاہور کو اپنا مستقر بنا لیا اور یہاں اپنے اہل و عیال کے ہمراہ قیام کیا۔ علاؤ الدین جہاں سوز کو جب معلوم ہوا کہ خسرو شاہ نے غزنی کو چھوڑ کر لاہور کو اپنا مستقر بنالیا ہے اور غزنی خالی رہ گیا ہے تو اُس نے غزنی اور اہل غزنی سے اپنے بھائی  سیف الدین سوری کے خون کا بدلہ لینے کے لیے لشکرکشی کی.سیف الدین سوری کو  سلطان  بہرام شاہ غزنوی نے ایک معرکہ میں قتل کر دیا تھا۔ علاؤ الدین جہاں سوز کی لشکرکشی کا مقصد بدلہ لینا تھا۔ علاؤ الدین جہاں سوز  نے غزنی  پر حملہ کر دیا اور اپنے سپاہیوں کو حکم دیا کہ غزنی اور اہالیانِ  غزنی پر جو جی چاہے، تباہی مچائیں۔ سپاہیوں کو حکم کا ملنا تھا کہ اُنہوں نے لوٹ مار کے ساتھ خوب تباہی مچائی

Recommended