• 6 months ago
دی کچھی مسلم گھانچی جماعت کی دعوت پر گجراتی فورم کے بانی و چیئرمین ملک اسلم باپو ، شاہد صدیق اور ملک نعیم نے گھانچی سیکرٹیریٹ کا وزٹ کیا اور صدر ایڈہاک کمیٹی کچھی مسلم گھانچی جماعت شہزاد نور محمد صاحب اور دیگر ذمہ داران ایڈہاک کمیٹی و کچھی گھانچی برادری کے معززین سے ملاقات کی اور گزشتہ دنوں گجراتی فورم کی میزبانی میں میریٹ ہوٹل میں منعقد ہونے والے اسٹوڈنٹ اسکالر شپ موٹیویشن پروگرام کے حوالے سے بریف کیا اور اسی ضمن میں 30 جون کو ہونے والے گجراتی ایجوکیشن سیمینار میں شرکت کی دعوت دی
ملاقات میں مختلف گجراتی برادری کے درمیان امن ، بھائی چارے کو فروغ دینے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا اور گجراتی فورم کے پلیٹ فارم پر بھرپور انداز میں مل کر کام کرنے اور مستقبل میں گجراتی فورم کے فلاحی سماجی تمام ایونٹس میں بھرپور انداز میں شرکت کا عزم کیا ۔
صدر ایڈہاک کمیٹی دی کچھی مسلم گھانچی جماعت نے گجراتی فورم کے چیئرمین کی دعوت پر، انکو برادری کے ان تعلیم یافتہ نوجوان انٹر گریجویٹ پاس طلباء وطالبات کی شرکت کا عزم کیا جو بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند تھے مگر پہلے سیمینار کے انعقاد کی خبر نہ ملنے پر شرکت سے محروم رہ گئے تھے ۔ ملک اسلم باپو نے کہا کہ
اب میری تمام گھانچی جماعتوں کے طلباء وطالبات کو نو جون کے سیمینار میں مکمل اور خصوصی موقع فراھم کیے جائینگے اور قابل و اہل تمام گھانچی طلباء وطالبات کو میریٹ ھوٹل سیمینار والے تمام ایڈوانٹیجز دیئے جائینگے ۔
ملاقات میں دی کچھی مسلم گھانچی جماعت ایڈہاک کمیٹی کے نائب صدر شہزاد اصغر علی پلوڑیا ، خزانچی محمد رفیق پرمار، چیئرمین اپارٹمنٹ کمیٹی طاہر اقبال موجپھرا ، فوکل پرسن برائے الیکشن کمیشن محمد حسین، الیکشن کمشنر کچھی مسلم گھانچی جماعت شعیب صاحب اور محمد فرحان، محمد عرفان، مصطفیٰ ، فیصل ، سلمان، اسلم شریک تھے ۔

Category

🗞
News

Recommended