• last year
اس سورت میں 1 رکوع اور 3 آیتیں ہیں ۔

*’’کوثر ‘‘نام رکھنے کی وجہ :*

کوثر سے دنیا اور آخرت کی بے شمار خوبیاں مراد ہیں اور جنت کی ایک نہر کا نام بھی کوثر ہے اس سورت کی پہلی آیت میں یہ لفظ موجود ہے اس مناسبت سے اسے ’’سورۂ کوثر ‘‘کہتے ہیں ۔

🌸 سوره کوثر کے فضائل 🌸
🌹 *سورہ کوثر کی برکات* 🌹

🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹

❤ سورہ کوثر قرآن پاک کی عظیم سورہ ہے اس کو قرآن پاک کی مختصر ترین صورت ہونے کا اعزاز حاصل ہے لیکن اپنے فوائد اور برکات کے لحاظ سے یہ بہت بھاری سورہ ہے یہ چھوٹی سی سورت انتہائی کثیر فائدوں کی حامل ہے*

🔷 *روزانہ صرف دس(10) مرتبہ سورہ کوثر پڑھنے کی برکات*🔷

🎁 گناہ جتنے بھی ہونگے وہ سب اللہ پاک معاف فرما دیتے ہیں۔
🎁 سورہ کوثر روزانہ رات کو دس مرتبہ پڑھنے کا معمول بنا لے تو انشاءاللہ العزیز! اللہ پاک اس کو رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت سے سرفراز فرمائیں گے۔
🎁 جو رات کو پڑ ھکر سوتا ہے تو اللہ پاک اس کی صبح تک حفاظت فرماتے ہیں۔
🎁 جو کوئی اپنے مکان کے چاروں کونوں میں رات کو دس مرتبہ سورہ کوثر پڑھکر پھونکتا ہے،اللہ پاک اس پر رزق کے دروازے کھول دیتے ہیں اور بیماری اور مفلسی اسکے گھر میں قدم نہیں رکھتی۔
🎁 روزانہ رات میں مسلسل پڑھنے سے اللہ پاک کبھی بھی اس کو کسی مخلوق کا محتاج نہیں بناتا۔
🎁 رات میں پڑھنے سے رزق کشادہ ہوتا ہے اور کوئی بھی دشواری اسے حصول رزق میں کبھی نہیں ہوتی۔
🎁 روزانہ رات پڑھنے سے اس کی جو بھی حاجت ہوتی ہے اللہ پاک اس کی صبح تک وہ حاجت پوری فرما دیتے ہیں۔
🎁 اللہ پاک صاحب کشف بنادیتے ہیں۔
❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤
🎁 روزانہ پڑھنے سے اللہ پاک اسے روحانی مقام عطا فرماتے ہیں۔
🎁 جو ہر نماز کے بعد ایک تسبیح سورہ کوثر پڑھنے کا معمول بناتا ہے،اللہ پاک اس کو اپنے غیبی خزانوں سے روزی عطا فرماتے ہیں۔
🎁 ہر طرح کی بیماری میں شفا ملتی ہے۔
🎁 بعد نماز فجر جو شخص اپنا ہاتھ سینے پر رکھ کر سورہ کوثر پڑھتا ہے اسکا دل پاک اور منور ہوجاتا ہے اور حق کے راستے کا حجاب اس پر سے ہٹا لیا جاتا ہے،اور تمام کام میں آسانی ہوتی ہے۔
🎁 اگر ذہن کام نہیں کررہا، کند ذہن ہے تو صرف دس بار سورۃ کوثر پڑھ لیں تو اللہ پاک اسکے ذہن کو کھول دیتے ہیں۔

Category

🎵
Music