• 2 days ago
صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ پنجاب محمد سرور چوہدری کی پنجاب گورنمنٹ کے اخبارات کو دیے گئے اربوں روپے کے اشتہارات پر کڑی تنقید. چوہدری سرور کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ دنیا بھر سے سود پرقرض لے کر وہ پیسے عوام کی فلاح پر خرچ کرنے کی بجائے ذاتی تشہیر پر لگائے جارہے ہیں، چوہدری سرور کا مزید کہنا تھا کہ صرف تشہیری منصوبہ جات کی بجائے تعلیم و صحت پر قوم کا پیسہ خرچ کیا جائے، صدر مرکزی مسلم لیگ پنجاب نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پنجاب گورنمنٹ اشتہارات پر اربوں روپے ضائع کرنے کی بجائے رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کرے. چوہدری سرور کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور رمضان میں عوامی خدمت کے بےشمار منصوبے لانچ کر رہے ہیں.

Category

🗞
News

Recommended