• 2 days ago
ابھی موقع ہے سُدھر جائیں، صرف ایک اللّه کی عبادت کریں اور نبی علیہ السلام کی اطاعت کریں۔ اپنے عقائد قران و سنّت کے مطابق بنائیں۔ ورنہ بعد میں قیامت کے روز پچھتاوے کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ جب منكرین حق اور مشرکوں کو جہنم کے قریب کھڑا کیا جائے گا تو وہ راستے تلاش کریں گے کہ کاش ! کوئی ایسا راستہ ہو کہ ہم واپس دنیا میں بھیج دیے جائیں :

وَ لَوْ تَرٰۤى اِذْ وُقِفُوْا عَلَى النَّارِ فَقَالُوْا یٰلَیْتَنَا نُرَدُّ وَ لَا نُكَذِّبَ بِاٰیٰتِ رَبِّنَا وَ نَكُوْنَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ۔ ( الانعام : 27 )

( ترجمہ) : " کاش تم اس وقت ان کی حالت دیکھ سکتے جب وہ دوزخ کے کنارے کھڑے کیے جائیں گے اس وقت وہ کہیں گے کہ کاش کوئی صورت ایسی ہو کہ ہم دنیا میں پھر واپس بھیجے جائیں اور اپنے رب کی نشانیوں کو نہ جھٹلائیں اور ایمان لانے والوں میں شامل ہوں۔ "

اللّه پاک فرمائیں گے نہیں، اب نہیں، اگر تم لوگوں کو پھر دنیا میں بھیج دیا جائے تو تم لوگ پھر وہ ہی کام کرو گے جو تم لوگ پہلے کر کے آئے ہو۔

بَلْ بَدَا لَهُمْ مَّا كَانُوْا یُخْفُوْنَ مِنْ قَبْلُ١ؕ وَ لَوْ رُدُّوْا لَعَادُوْا لِمَا نُهُوْا عَنْهُ وَ اِنَّهُمْ لَكٰذِبُوْنَ۔ ( الانعام : 28 )

( ترجمہ ) : "در حقیقت یہ بات وہ محض اس وجہ سے کہیں گے کہ جس حقیقت پر انہوں نے پردہ ڈال رکھا تھا وہ اس وقت بے نقاب ہو کر ان کے سامنے آچکی ہوگی، ورنہ اگر انہیں سابق زندگی کی طرف واپس بھیجا جائے تو پھر وہی سب کچھ کریں جس سے انہیں منع کیا گیا ہے، وہ تو ہیں ہی جھوٹے ﴿اس لیے اپنی اس خواہش کے اظہار میں بھی جھوٹ ہی سے کام لیں گے﴾ "

اللّه پاک ہمیں ایمان عطا فرمائے، اور آخرت میں کامیابی و کامرانی عطا فرمائے۔
❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️

Category

📚
Learning

Recommended