Gharoor aur Allah ki Qudrat ka karishma - Allah ki Rehmat - Sabaq Amoz kahani Hindi Urdu
A true urdu moral and Sabaq Amoz Kahani of a pious man. In this story we share the life lesson about Gharoor & Takabbur. All people must watch this Islamic video. Allah ki Qudrat kayse insan ka gharoor aur takabbur aik mint main khak main mila diya. Tamam dosto ke leay ya video aik naseehat hia. Pyaara Islam ki aik new urdu moral story jo hum sub ke leay acha lesson daygi. Video Like aur share Zaroor karay.
A true urdu moral and Sabaq Amoz Kahani of a pious man. In this story we share the life lesson about Gharoor & Takabbur. All people must watch this Islamic video. Allah ki Qudrat kayse insan ka gharoor aur takabbur aik mint main khak main mila diya. Tamam dosto ke leay ya video aik naseehat hia. Pyaara Islam ki aik new urdu moral story jo hum sub ke leay acha lesson daygi. Video Like aur share Zaroor karay.
Category
📚
LearningTranscript
00:00500 سال کی عبادت ایک کٹورہ پانی
00:03بنی اسرائیل میں ایک بہت ہی عابد شخص تھا
00:06جس نے اپنے بیوی بچوں کو چھوڑ کر رہبانیت اختیار کر لی
00:10اور سمندر میں ایک چٹان پر چھپر بنا کر
00:14اللہ کی عبادت میں مصروف ہو گیا
00:16شریعت محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں
00:20رہبانیت اختیار کرنا جائز نہیں
00:22سابقہ امتوں میں یہ جائز تھا
00:25اللہ تعالیٰ نے اس کے کھانے پینے کے لیے
00:28اس چٹان پر یہ انتظام کیا
00:30کہ وہاں میٹھے پانی کا ایک چشمان نکل آیا
00:33جس سے اسے تھنڈا پانی ملنے لگا
00:35اور وہیں انار کا ایک درخت بھی اللہ نے اگا دیا
00:39جس سے بڑے بڑے انار اس کو ملنے لگے
00:42وہ روزانہ ایک انار کھاتا اور ایک گلاس پانی پی لیتا
00:46اور سارا دن اور ساری رات عبادت میں مصروف رہتا
00:51اس شخص نے پانچ سو سال کا عرصہ اسی طرح گزار دیا
00:55جب اس کا انتقال کا وقت آیا
00:57تو اس نے اللہ سے دعا مانگی
00:59کہ اے اللہ میری ساری زندگی تیری عبادت میں گزری ہے
01:04اب میرا آخری وقت آ پہنچا ہے
01:07میری خواہش ہے کہ جب میری موت آئے
01:10تو میں سجدے کی حالت میں ہوں
01:12اور میرے بدن کو تا قیامت محفوظ رکھنا
01:17تاکہ جب میں قیامت کے دن اٹھایا جاؤں
01:20تو سجدے کی حالت میں اٹھوں
01:22اللہ رب العزت نے یہ دعا قبول کر لی
01:25اور سجدے ہی کی حالت میں اس کا انتقال ہوا
01:28حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا
01:32کہ آج تک اس کا جسم سجدے کی حالت میں موجود ہے
01:37اور اس کے گرد اس کی حفاظت کے لیے
01:40اللہ تعالیٰ نے گھنے درخت پیدا کر دیے ہیں
01:43لوگ اس جگہ جاتے ہوئے گھبراتے ہیں
01:46اگر لوگوں کی رسائی اس مقام تک ہو جاتی
01:49تو وہ مقام پوجہ پارٹ کا مرکز بن جاتا
01:53اللہ تعالیٰ نے وہاں بڑے بڑے اور گھنے درخت اگا کر
01:57لوگوں کے دلوں میں اس جگہ کی حیبت پیدا کر دی
02:01تاکہ لوگ شرک میں مبتلا نہ ہو جائیں
02:04نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
02:07کہ مرنے کے بعد بارگاہِ الہی میں جب اس کی پیشی ہوئی
02:11تو اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا
02:14کہ اے میرے بندے میں نے اپنے فضل و کرم سے تجھے بخش دیا
02:18اور ملائکہ کو حکم دیا
02:20کہ میرے اس بندے کا نام جنت کے عالی مقام میں لکھ تو
02:25اس عابد کے دل میں خیال پیدا ہوا
02:28کہ میں نے پانچ سو سال تک عبادت کی بیوی بچوں کو چھوڑ دیا
02:33اور ساری دنیا سے بے نیاز ہو کر سمندر کی چٹان پر بیٹھ کر
02:38عبادت میں مصروف رہا
02:40اور آج اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں
02:42کہ میں نے تجھے اپنے فضل سے بخش دیا
02:45تو میری وہ عبادت کہاں گئی
02:47کم از کم میری دل جوئی کے لیے ہی کہہ دیتے
02:50کہ تیری نمازوں تیرے روزوں اور تیرے ذکر و فکر کی بدولت تجھے بخش دیا
02:56بلکہ اس قدر عبادت و ریاضت کے باوجود کہا جا رہا ہے
03:00کہ ہم نے اپنے فضل سے تجھے بخش دیا
03:03گویا میری ساری عبادت بیکار گئی
03:06اللہ رب العزت جو دلوں میں پیدا ہونے والے خیالات کو بھی جانتا ہے
03:12اس نے فرشتوں کو حکم دیا
03:14کہ بجائے جنت کی طرف لے جانے کے
03:16اسے جہنم کی طرف لے جاؤ
03:18لیکن اسے جہنم میں داخل مت کرو
03:22بلکہ جہنم سے پانچ سو میل کے فاصلے پر رکھو
03:25جہاں پر اس کو جہنم کی آگ کی تپش شدت سے محسوس ہو
03:30فرشتوں نے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے
03:32اسے وہاں پہنچا دیا
03:34ایک دم جو اسے جہنم کی تپش محسوس ہوئی
03:37تو بلبلہ اٹھا
03:39اور پیاس پیاس پکارنا شروع کر دیا
03:41جہنم سے اتنی دوری کے باوجود
03:44اسے ایسی پیاس لگی کہ پورا جسم خوشک کانٹا بن گیا
03:48اسی اسنا میں ایک ہاتھ نمودار ہوا
03:51جس میں تھنڈے پانی کا ایک کٹورہ تھا
03:55یہ عابد دوڑا
03:56کہ اے اللہ کے بندے مجھے پانی پلا
03:59پیاس کی شدت نے مجھے بے حال کر دیا ہے
04:02وہ ہاتھ پیچھے ہٹ گیا
04:04اور آواز آئی
04:06کہ یہ پانی تو تجھے مل جائے گا
04:08مگر اس کی قیمت ہے
04:09عابد نے کہا
04:10کہ کیا قیمت ہے
04:12جواب ملا
04:12کہ پانچ سو سال کی عبادت
04:15عابد نے کہا
04:16کہ پھر مجھے پانی پلا دو
04:17میرے پاس پانچ سو سال کی عبادت ہے
04:20اور بڑی خالص عبادت ہے
04:22اس میں کسی قسم کا نفاق شامل نہیں
04:25اور اپنی عبادت دے کر
04:27ایک کٹورہ پانی حاصل کر لیا
04:29جب پینے کے بعد کچھ جان میں جان آئی
04:32تو اللہ رب العزت نے فرشتوں سے کہا
04:35اس کو واپس لاؤ
04:36فرشتوں نے اسے پھر
04:37اللہ کے دربار میں پیش کر دیا
04:40اللہ رب العزت نے فرمایا
04:42کہ اے میرے بندے
04:43اب پانچ سو سال کی عبادت
04:45تو تُو نے پانی کے ایک کٹورے کے بدلے میں دے دی
04:49لیکن دنیا میں تُو پانچ سو سال تک
04:52جو چشمے کا تھنڈا پانی پیتا رہا
04:55اس کا حساب دے
04:56سمندر کی چٹان پر میں نے تیرے لیے
04:58انار کا جو درخت لگا دیا تھا
05:00اور تُو پانچ سو سال تک
05:03اس کا پھل کھاتا رہا
05:04اس کا حساب دے
05:06تُو نے دنیا میں میرے پیدا کردہ
05:08ہوا کے جتنے سانس لیے
05:10ان کا حساب دے
05:12ان کے بدلے میں تیرے پاس کتنی عبادت ہے
05:15ہم نے تجھے صحت دی
05:16دیکھنے کو آنکھیں دی
05:18سننے کو کان دیے
05:19بولنے کو زبان دی
05:21اس کے علاوہ انگنت نعمتیں
05:23میں نے تجھے عطا کی
05:26نعمتوں کے بدلے میں
05:27کتنی نمازیں
05:28کتنے روزیں
05:29کتنے نوافل لے کر آیا ہے
05:31تُو نے پانچ سو سال تک
05:33اگر عبادت کی ہے
05:34تو اس عبادت کے لیے
05:36میں نے ہی تجھے طاقت و حمد عطا کی تھی
05:39اس طاقت کے بدلے میں
05:41کتنی عبادت تیرے پاس ہے
05:42تجھے عبادت کرنے کی طاقت
05:44ہم نے دی
05:45ارادہ ہم نے دیا
05:46توفیق ہم نے دی
05:48دانہ پانی ہم نے دیا
05:50پھر بھی تجھے یہ دعویٰ ہے
05:52کہ میں نے بہت کچھ کیا
05:53اور آج اس کا بدلہ چاہتا ہے
05:56ارے تُو نے جو کچھ کیا
05:58وہ تو سب ہماری مہربانی سے کیا
06:01بتا تُو نے اپنی طرف سے کیا کیا
06:03اگر کچھ ہے
06:04تو پیش کر
06:05یہ سن کر عابد لرز گیا
06:08اور بارگاہِ الہی میں عرض کیا
06:10یا اللہ
06:11بے شک
06:12نجات آپ کے فضل سے ہوتی ہے
06:15کسی کے عمل سے نہیں ہوتی
06:17عمل کی تو یہ قدر و قیمت ہے
06:19پانچ سو سال کی عبادت کرے
06:22اور بس ایک کٹورہ پانی پی لے
06:25خواتین و حضرات
06:26اس واقعے میں یہ نصیحت پوشیدہ ہے
06:29کہ انسان کو
06:30اپنی عبادت و ریاضت پر
06:32مغرور نہیں ہونا چاہیے
06:34اگر انسان کسی قدر
06:36عبادت کر لیتا ہے
06:37تو اسے اپنا کمال نہ سمجھے
06:39بلکہ اللہ تعالیٰ کا
06:41فضل و کرم سمجھے
06:42کہ اس نے اسے
06:44اپنے دربار میں آنے کی
06:46توفیق عطا کی ہے
06:47آپ نے دیکھا
06:48کہ پانچ سو سال کی عبادت
06:51دھری کی دھری رہ گئی
06:53اور نجات کا ذریعہ
06:54اللہ کا فضل قرار پایا
06:56اللہ کے فضل کی علامت
06:58انسان کا نیک عمل ہے
07:00نیک عامال
07:01اس حقیقت کو ظاہر کرتے ہیں
07:03کہ اس شخص پر
07:04اللہ تعالیٰ کا
07:05کتنا فضل ہے
07:07ورنہ اسے
07:08ہماری عبادت کی ضرورت نہیں
07:10عبادت
07:10ہم اپنی بہتری کے لیے کرتے ہیں
07:12بے شک
07:13اللہ بے نیاز ہے
07:15ویڈیو پسند آئی
07:17تو کہہ دیں
07:17اللہ رحیم ہے
07:19اللہ رحم کرنے والا ہے
07:21اور جتنا ہو سکے
07:23شیئر کر دیں
07:24تاکہ ہمارے ساتھ ساتھ
07:25ہمارے دوستوں کی بھی
07:27اصلاح ہوتی رہے
07:29اللہ تعالیٰ
07:30اس واقعے سے
07:31سبق حاصل کرنے
07:32اور عمل کرنے کی
07:33توفیق
07:34عطا فرمائے
07:35آمین
07:36یا رب العالمین
07:38میرے دوستو
07:39آخر میں
07:39ہم آپ سے یہی گزارش بھی کرتے ہیں
07:42کہ اگر آپ
07:43ہماری خصوصی دعا میں
07:44شامل ہونا چاہتے ہیں
07:47اپنا نام ضرور تحریر کریں
07:49اور ہمارا چینل
07:50پیارا اسلام کو
07:51ضرور سبسکرائب کریں
07:53اور ساتھ ہی لگے
07:54بیل کے بٹن کو بھی
07:55پریس کر دیں
07:56تاکہ فیوچر میں
07:57اپلوڈ ہونے والی
07:58مزید معلوماتی ویڈیوز
08:00کا نوٹفیکشن
08:01آپ دوستوں تک
08:02بر وقت پہنچتا رہے
08:04آپ سے اجازت چاہتے ہیں
08:05انشاءاللہ
08:07پھر کسی موقع پر
08:08ایسی ہی
08:09اسلامی معلوماتی ویڈیوز
08:10کے ساتھ
08:11آپ سے دوبارہ
08:12ملاقات ہوگی
08:13تب تک کے لئے
08:14اللہ حافظ