Skip to playerSkip to main contentSkip to footer
  • yesterday
کپوارہ: شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع میں سرحدی علاقہ کرناہ اور ٹنگڈار میں، لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پار سے برسائے گئے گولوں نے معمولات زندگی کو پٹری سے اتار کر جامد کر دیا۔ پاکستانی فوج کی اندھا دھند گولہ باری نے کئی گھروں کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا۔اس قیامت خیز منظر میں ہر طرف افرا تفری اور خوف و ہراس کا عالم ہے۔ اپنے پیاروں کو کھونے کے خوف سے سہمے اور ڈرے شہری زیر زمین بنکروں میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ جن گھروں کو انہوں نے اپنے خون پسینے سے سینچا تھا، وہ اب بارود کی نذر ہو چکے ہیں۔ سڑکوں پر تباہ حال گاڑیاں، بازار میں اجڑے  دکان اس وحشت کی گواہی دے رہی ہیں جو ان پر گزری ہے۔

Category

🗞
News

Recommended