BRP Women Wing Reference Karachi

  • 11 years ago
بلوچ ری پبلکن پارٹی خواتین ونگ کراچی کی جانب سے بی آر پی کے مرکزی رہنما شہیداحمدداد بلوچ اور بی این ایم کے مرکزی رہنماء شہیدنصیرکمالان کو خراج تحسین پیش کرنے کے حوالے سے ایک ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بی آر پی کی رہنماء بانک گوہر بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ احمدداد اور نصیرکمالان نے بلوچ قومی آزادی کیلئے اپنی جان کو قربان کیا، ہمیں بھی اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ ہوکر جدوجہد کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچ شہداء کی قربانی ہمارے لئے مشعل راہ ہے، انہوں نے کہاکہ اب بلوچستان پر مزید قبضہ گیراپنے قدم نہیں جماسکے گی آج بلوچ بھائیوں کے ساتھ ان کی بہنیں اور مائیں شانہ بشانہ شعوری بنیاد پر جدوجہدکررہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ بلوچستان میں ہونے والی انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے عملی طور پر اپنا کردار اداکرے اور بلوچ قوم کی آزاد حیثیت کے حوالے سے عالمی امن پسند ممالک اپنا مثبت کردار اداکریں۔ انہوں نے کہاکہ آج اس خطے میں امن کی ضمانت صرف آزاد بلوچستان ہی ہے، کیونکہ دنیا کے مہذب معاشرے میں یہ بات عیاں ہوچکی ہے کہ اس خطے میں دہشت گردی کو فروغ دینے میں سب سے بڑا کردار کس کا ہے ، بلوچ قوم اپنے اوپر ہونے والے قبضہ کے خلاف جدوجہد کررہی ہے، اخلاقی طور پر بلوچ قوم کی حمایت کرنا عالمی طاقتوں سمیت اقوام متحدہ کا فرض بنتا ہے۔ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بانک گل بی بی نے کہاکہ آج پوری دنیا پر یہ بات عیاں ہوچکی ہے کہ 48ء کو بلوچستان پر جبری قبضہ کیا گیا آج پورے بلوچستان میں ریاستی آپریشن زوروں پر ہے اور اس وقت عالمی تنظیموں اور اقوام متحدہ کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے، انہوں نے کہاکہ عالمی تنظیمیں اور اقوام متحدہ بلوچ نسل کشی کا نوٹس لیتے ہوئے قابض فورسز پر دباؤبڑھائے کیونکہ سیاسی قیدیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیاجارہا ہے جو عالمی قوانین کے منافی ہے۔

Category

🗞
News

Recommended