• 11 years ago
Jummah Kareem Ep #15 Part 1 with Aamir Liaquat Husain on Geo tv at 17-5-2013
تولے بغیر بولنا ندامت کا باعث بن جاتا ہے،عامر لیاقت
جیوکے شہرہٴ آفاق پروگرام عالم اور عالم میں ناظرین سے براہِ راست گفتگو

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جیوکے شہرہٴ آفاق پروگرام عالم اور عالم میں ناظرین سے براہِ راست گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ الفاظ میں بڑی قوت ہوتی ہے ،شدت کا اندازہ کیے بغیر ان کی ادائیگی دل آزاری کا باعث بنتی ہے بعدازاں معافی اور معذرت کے الفاظ بھی اس کا مداوا نہیں کرپاتے۔زبان کی لغزش سے جنم لینے والے افسوس ناک واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غرور اور انا کے خول میں مقید ہوکر غیر ذمہ دارانہ الفاظ کی ادائیگی معاشرے میں بے چینی پیدا کردیتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بسااوقات طاقت کے خمار کی وجہ سے انسان کو اندازہ نہیں ہوپاتا کہ وہ کیا کہہ رہا ہے جب صورتحال بگڑتی ہے تب غلطی کااندازہ ہوتا ہے اور انسان پشیمانی اور ندامت کے گڑھے میں جا گرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تلوار کا زخم بھرسکتا ہے زبان کا گھاؤ نہیں بھرتا یہی وجہ ہے کہ بزرگوں نے پہلے تولواور پھر بولو کا قاعدہ متعارف کروایا۔میزبان کی متاثرکن گفتگو کے بعد علم تعبیرکے ماہر ممتاز عالم دین علامہ حمزہ علی قادری نے ناظرین کے مختلف خوابوں کی تعبیر بیان کرتے ہوئے بتایا کہ خواب میں مرحومین کو دیکھنا ان سے دلی وابستگی کی علامت ہے، انہوں نے کہاکہ انسان جن ہستیوں سے زیادہ منسلک ہوتا ہے وہ تواتر کے ساتھ خواب میں آتی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آنکھ کا پھڑکنا ایک جسمانی عمل ہے اسے بدشگونی نہیں سمجھنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ انسان اسباب پر تو نظر رکھتا ہے مگر مسبب الاسباب کو بھول جا تا ہے اس کی یہی خام خیالی اس کے لیے تکالیف اور مسائل کا باعث بنتی ہے۔پروگرام کے آخری حصے میں ”مسائل آپ کے ،حل وظائف سے“ میں ڈاکٹر عامرلیاقت حسین سے گفتگو کے دوران ممتاز روحانی شخصیت مولانا بشیر احمد فاروق قادری نے ناظرین کو اُن کے مختلف مسائل کے حل کے لیے قرآن وسنت کی روشنی میں وظائف بتائے ۔ان کا کہنا تھا کہ ماں کی دعا رائیگاں نہیں جاتی، نافرمان اولاد کو راہِ راست پر لانے کے لیے ”یا حی یا قیوم“ کا ورد مفید ہے جبکہ” الحمداللہ رب العالمین“ کا مستقل وظیفہ بہت سی مشکلات کو حل کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ بے خوابی اور نیند پوری نہ ہونے کی شکایت پر مبنی ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے سربراہ نے کہا کہ رات کو سونے سے پہلے 33 مرتبہ ”سبحان اللہ“،33 مرتبہ” الحمداللہ“ اور 34 مرتبہ” اللہ اکبر“ پڑھنے سے جسمانی تھکاوٹ دور ہوجاتی ہے،انہوں نے کہا کہ یہ وہ مبارک تسبیح ہے جو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی پیاری صاحبزادی سیدہ فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو عنایت فرمائی تھی۔مولانابشیر فاروق قادری کے دعائیہ کلمات پر پروگرام کا اختتام ہوا۔
www.aamirliaquat.com, Twitter: @AamirLiaquat

Category

🤖
Tech

Recommended