• 12 years ago
Jummah Kareem Ep # 19 Part 1 with Aamir Liaquat Husain on Geo tv at 14-6-2013

یوم ولادت حسین ؓ پر جیو کی خصوصی نشریات، عقیدت کے روح پرور مناظر
جمعہ کریم کی نشریات میں امام عالی مقام کی فضیلت پر عامر لیاقت کی گفتگو نے سماں باندھ دیا
ولادتِ حضرت عباس علمبدار ؓ پر میزبان کا اظہار خیال، ریحان قریشی اور ارشد سہروردی کا نذرانہ عقیدت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نواسہٴ رسول،جگرگوشہٴ بتول،فرزندحیدر،سردارنوجوانانِ جنت،سیدالشہدا ،امام عالی مقام سیدناحسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے یوم ولادت کی مناسبت سے جیو ٹیلی ویژن پرجمعہ کریم کی براہ راست خصوصی نشریات پیش کی گئیں ۔نماز جمعہ سے کچھ دیر قبل کی پُرنور ساعتوں میں نشرہونے والی اِس ایمان افروز نشریات میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے امام عالی مقام کی ولادت پرخوشی و مسرت کے اظہارکے ساتھ انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیااور آپ کے فضائل ومناقب بیان کرنے کے علاوہ ناظرین کوآپ کی شجاعت کے قصے سنائے اورسیرت کے پاکیزہ پہلووٴں پراظہارخیال کیا۔امام حسین کے مبارک تذکرے سے موسوم جمعہ کریم کی خصوصی نشریات کاباقاعدہ آغاز قاری عبدالودود عاصم سعیدی کی دلکش حسن قرأت سے ہوا جس کے دوران انہوں نے سورہٴ مائدہ کی آیات کی تلاوت کا شرف حاصل کیا اور ڈاکٹرعامرلیاقت حسین نے ترجمہ وتفسیرکی سعادت حاصل کی۔ذکرِ پر مبنی اپنی اثرانگیز گفتگو کے دوران ڈاکٹر عامرلیاقت حسین نے قرآن واحادیث کے حوالوں اورتاریخ کی مستندکتابوں کی مددسے سیدناحسین کے فضائل ومناقب بیان کرتے ہوئے کہا کہ سیدنا حسین کی ذات گرامی بہت سے کمالات اور خوبیوں کامجموعہ ہے، آپ نے اپنے عظیم المرتبت نانا سے بے پناہ شفقت و محبت کو سمیٹا اورمہربان والدین کی آغوشِ محبت میں تربیت و پرورش پائی جس کی وجہ سے آپ فضل و کمال، زہد و تقویٰ، شجاعت و بہادری، سخاوت، رحمدلی، اعلیٰ اخلاق اور دیگر محاسن و خوبیوں کے بلند درجہ پر فائز ہوئے۔ڈاکٹر عامرلیاقت حسین نے ماہ شعبان کی مناسبت سے امام عالی مقام کے بھائی اور حیدر کرار کے بہادر فرزند حضرت عباس علمدار کی ولادت پر ناظرین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حضرت عباساگرچہ رشتے میں امام عالی مقام کے بھائی تھے مگر اُن کے بلند مرتبے کی وجہ سے خود کو اُن کا بھائی نہیں بلکہ غلام سمجھا اور میدان کربلامیں اس نسبت کا حق ادا کردیا۔ روح پرور نشریات کے اختتامی حصے میں معروف ثنا خواں ریحان قریشی اور ارشد سہروردی نے امام عالی مقام کے حضور منقبتوں کے نذرانے پیش کیے۔نشریات کے دوران ”سب سے بہترین خدمت“کے عنوان سے پیش کیے جانے والے سلسلے میں محمودہ سلطانہ فاوٴنڈیشن کی جانب سے ملیر کی رہائشی معصوم النساء کی مالی مدد کی گئی جنہیں اپنے شوہر کی علالت اور بیروزگار کی وجہ سے گھرچلانے میں دشواری کا سامناہے۔ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ان کی بیٹی کے جہیز کے لیے ضروری سامان کا عطیہ دیا، اوراُن کے مالی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

جمعے کی بابرکت ساعتوں میں براہ راست خصوصی نشریات
سب سے بہترین خدمت، ایمان افروز قصے، سبق آموز واقعات
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے ساتھ
نشر مکرر: ہفتہ صبح 7:00 بجے اور اتوار دوپہر 12:00بجے
صرف جیو پر!۔

Category

🤖
Tech

Recommended