پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں واقع ایک حسین تفریحی مقام جو سطح سمندر سے 2362 میٹر بلندی پر واقع ایک سطح مرتفع ہے۔ شوگران یا شوگراں کیوائی سے صرف 10 اور بالاکوٹ سے 34 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ اسلام آباد سے کیوائی کا 212 کلومیٹر کا فاصلہ ایک ہموار سڑک کے ذریعے طے کیا جا سکتا ہے جس کے بعد شوگران تک بھی سڑک بنی ہوئی ہے لیکن چڑھائی کے باعث جیپوں یا گھوڑے خچر پر سفر کرنا زیادہ مناسب ہے۔ کیوائی سے شوگران تک کا راستہ انتہائی حسین و دلفریب نظاروں کا حامل ہے۔
Category
🏖
Travel