• 10 years ago
دریائے کنھار وادئ ناران، خیبر پختونخوا ، پاکستان میں لولوسر جھیل سے شروع ہوتا ہے۔ ملکہ پربت، جھیل سیف الملوک ، مکڑا چوٹی اور وادئ کاغان کا پانی سمیٹتا ہوا دریائے جہلم سے آ ملتا ہے۔ اس کے پانیوں میں عمدہ ٹرا‎ؤٹ مچھلی ملتی ہے۔ بالاکوٹ سے ناران جانے والی سڑک اس کے کنارے سے گزرتی ہے۔ چٹانوں سے ٹکراتا ہوا اس کا پانی ایک خوبصورت مگر خوفناک منظر پیش کرتا ہے۔

Category

🏖
Travel

Recommended