عاطف اسلم نے سکیورٹی کو بلایا جنھوں نے اس لڑکی کو وہاں سے نکالا
پاکستانی گلوگار عاطف اسلم کی انٹرنیٹ پر کافی تعریف کی جا رہی ہے جنھوں نے حال ہی میں اپنے کنسرٹ کے دوران شائقین کی جانب سے ایک لڑکی کو ہراساں کرنے پر نہ صرف گانا روک دیا بلکہ انھیں وہاں سے نکالا بھی۔
سنیچر کو ہونے والے اس کنسرٹ کے دوران عاطف نے اپنا لائیو گانا روک دیا اور اس ویڈیو کو ہزاروں مرتبہ شیئر کیا جا چکا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عاطف اسلم لڑکی کو پریشان کرنے والے لڑکوں سے کہہ رہے ہیں ’کیا تم نے کبھی کوئی لڑکی نہیں دیکھی۔ یہاں تمہاری ماں بہن بھی ہوسکتی تھی۔‘

Category
😹
Fun