• 4 months ago
ہرنائی ۔ ڈپٹی کمشنر عارف خان کاکڑ نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فرید احمد ترین ۔ڈی ۔ایس ایم عبدالقاہر۔ یو سی چیرمین ملک سوراب کے ہمراہ بی ایچ یو سوزو میں لیبر روم کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر ڈی ایس ایم عبدالقاہر نے ڈپٹی کمشنر محمد عارف کاکڑ کو بریفنگ دیتے ہوئے لیبر روم اور بی ایچ یو سوزو میں عوام کو دی جانے والی صحت کی سہولیات سے آگاہ کیاڈپٹی کمشنر عارف خان کاکڑ نے محکمہ صحت اور پی پی ایچ آئی کی کارکرگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہرنائی جیسے پسماندہ ضلع میں عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کے لئے پی پی ایچ آئی کی کاوششیں قابل تعریف ہے انہوں نے دور دراز اور دہیی علاقوں میں عوام کو لیبر روم جیسی سہولت کی فراہمی کو سراہا ہوئے کہا کہ مقامی سٹاف قانونی زمہ داری سے بڑھ کر اخلاقی زمہ داری سے اپنے علاقے کے عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کریں

Category

🗞
News

Recommended