• 2 days ago
سورہ آل عمران (آیت 8-10)

"اے ہمارے رب! ہمیں ہدایت دینے کے بعد ہمارے دلوں کو نہ پھیر اور ہمیں اپنی طرف سے رحمت عطا کر، یقیناً تو ہی سب کچھ عطا کرنے والا ہے۔"
"اے ہمارے رب! تو یقیناً اس دن لوگوں کو جمع کرے گا جس میں کوئی شک نہیں، بے شک اللہ وعدہ خلافی نہیں کرتا۔"
"بے شک جن لوگوں نے کفر کیا، نہ ان کے مال اور نہ ان کی اولاد اللہ کے مقابلے میں انہیں کچھ کام دیں گے، اور یہی لوگ آگ کا ایندھن ہوں گے۔"
❣️خلاصہ❣️
یہ آیات اللہ تعالیٰ کی طرف ہدایت کی استقامت، قیامت کے دن پر یقین، اور کافروں کے انجام کے بارے میں ہیں۔ اہل ایمان اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ان کے دلوں کو ہدایت پر قائم رکھے، اور کافروں کے لیے مال و اولاد اللہ کے عذاب سے بچانے میں بے فائدہ ہیں۔
♥️♥️♥️♥️♥️♥️♥️♥️💯👌

Category

📚
Learning

Recommended