• 2 days ago
اے لوگو! تقوی و پرہیزگاری اختیار کیجئے، قرآن و حدیث نبوی کا معمول کے ساتھ مطالعہ کرکے اس پر عمل کیجئے۔ خود کو ہر قسم کے شرک اور بدعات و خرافات سے بچائیے۔ ہر قسم کی آباواجداد، نفس اور فیشن پرستی ترک کر دیجئے۔
جب آپ اللہ تعالی کا قرب حاصل کر لیں گے تب حدیث میں موجود بشارت کے حقدار بن جائیں گے، ان شاء اللہ
اللہ تعالیٰ ہمیں دل کی سختی و تنگی، زنگ و دیگر امراض سے بچائے اور حق بات (قرآن و حدیث نبوی) کو پڑھنے، سمجھنے، اسے دل سے قبول کرکے عمل کرنے اور پھر دوسروں تک پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیں ہر قسم کے فتنے اور شرک اور بدعات و خرافات سے محفوظ رکھے اور ہمارا جینا اور خاتمہ ایمان پر فرمائے!!!
آمین یا رب العالمین
❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️❣️
#namaz_is_the_best_key_of_success

Category

📚
Learning

Recommended