• 9 years ago
یومِ دفاعِ پاکستان کی گولڈن جوبلی مبارک :)
ریڈیو پاکستان کراچی سے جنگِ دسمبر ۱۹۷۱ کے دوران نشر کردہ ایک انتہائی نایاب مگر مشہور قومی نغمہ جو صہبا اختر کے الفاظ اور ظفرعلی و ساتھیوں کی آوازوں میں ہمارے قومی پرچم کے لیے خصوصی دعا اور جذبات کا آئینہ دار ہے، یہ نغمہ اب نایاب ترین ہوچکا ہے لیکن یومِ دفاعِ پاکستان کی گولڈن جوبلی کے موقع پر میرے مجموعۂ قومی نغمات میں سے آپ سب کے لیے خصوصی انتخاب :)

یارب میرے وطن کا پرچم بلند رکھنا
اپنے کرم کا یونہی احسان مند رکھنا
نازاں رہیں ستارے اس کی بلندیوں پر
سایہ پڑے نہ کوئی اس کی تجلیوں پر
دنیا کی ظلمتوں کو زیرِ کمند رکھنا
مشکل کی وادیوں میں راحت کی جستجو میں
تاریک راستوں پر منزل کی آرزو میں
ملّت کے قافلوں کو شعلہ پسند رکھنا
یارب میرے وطن کا پرچم بلند رکھنا
اپنے کرم کا یونیہ احسان مند رکھنا

Category

🎵
Music

Recommended