• 9 years ago
سکونِ دل نہیں حاصل اگر تجھ کو زمانے سے
یہ دولت مانگ جاکر شاہﷺ یثرب کے خزانے سے
اے مانگنے والے تو اپنی جھولی کو ذرا پھیلا تو سہی
سب دل کی مرادیں پائے گا دربارِ نبیﷺ تک جا تو سہی
ہے رحمت اس کی سب کیلئے وہ چین ہر اک بے چین کا ہے
اس جیسا ہو گا کون سخی وہ نانا حسن حسین کا ہے
ہر بگڑا کام بنائے گا نام اس کا زباں پر لا تو سہی
اللہ نے کوہ طور پہ بھی موسیٰ کو نہ جلوہ دکھلایا
یہ شان ہے صرف محمدﷺ کی خود عرش پہ آپ ﷺ کو بلوایا
محبوبِ ﷺ خدا کے آگے تو کچھ دل کا حال سنا تو سہی
سب دل کی مرادیں پائے گا دربارِ نبیﷺ تک جا تو سہی
تو پھر بھی ہے کلمہ گو اس کا غیروں پہ بھی وہ کرتا ہے کرم
امت کا وہ پردہ پوش بھی ہے رکھ لے گا تیرا دنیا میں بھرم
کر دیگا خطائیں معاف تیری تو دل میں ذرا شرما تو سہی
سب دل کی مرادیں پائے گا دربارِ نبیﷺ تک جا تو سہی
غم کا مارا کوئی جب اس کو صدا دیتا ہے
کملی والا اسے کملی میں چھپا لیتا ہے
دربارِ نبیﷺ تک جا تو سہی
بلغ العلی بکمالہِ کشف الدجیٰ بجمالہ
حسنت جمیع و خصالہِ صلّو ا علیہ وآلہ دربارِ نبیﷺ تک جا تو سہی
بخشش بھی عنایت بھی رحمت بھی شفاعت بھی
جو مانگئے ملتا ہے دربارِ محمدﷺ سے دربارِ نبیﷺ تک جا تو سہی
اے مانگنے والے تو اپنی جھولی کو پھیلا تو سہی
سب دل کی مرادیں پائے گا دربارِ نبیﷺ تک جا تو سہی

فلم: نیا انداز (1979)۔۔ شاعری: قتیل شفائی
گلوکار : منیر حسین اور ساتھی ۔۔ موسیقار ایم حمید

Category

🎵
Music

Recommended