Skip to playerSkip to main contentSkip to footer
  • yesterday
اسلام مہمان نوازی کو ایک عظیم عمل قرار دیتا ہے۔ قرآن کریم میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی مہمان نوازی کا ذکر موجود ہے، جہاں وہ اپنے مہمانوں کے لیے بہترین کھانے کا انتظام کرتے ہیں (سورۃ الذاریات: 24-27)۔
اسی طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی مہمانوں کی عزت کرنے اور ان کے ساتھ کھانے میں شریک ہونے کی تلقین فرمائی۔ حدیث شریف میں آیا ہے:
"جو شخص اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہو، وہ اپنے مہمان کی عزت کرے۔" (صحیح بخاری، حدیث: 6135)
میزبان کا مہمان کے ساتھ کھانے میں شریک ہونا محبت، اخلاص اور عزت کا اظہار ہے، اور اس سے مہمان کو اپنائیت اور راحت محسوس ہوتی ہے۔


#hafizmehmood
#اسلامک_تعلیمات
#مہمان_نوازی
#اخلاق_اسلامی
#میزبان
#مہمان
#قرآنی_رہنمائی
#احادیث
#سنت_نبوی
#محبت_و_اخلاص
#اسلامی_آداب

Category

📚
Learning
Transcript
00:00بسم اللہ الرحمن الرحیم عن عمر بن الخطاب رضی اللہ تعالی عنہ قال
00:05قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
00:08قلو جميعا ولا تفرقو فئن البرکت مع الجماعہ
00:14رواہ ابن ماجہ
00:16نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا
00:20مل کر کھاؤ الگ الگ نہ کھاؤ کیونکہ برکت جماعت و اجتماعیت کے ساتھ ہے
00:27دوستو مہمان اور میزبان کے آداب بیان کیے جا رہے ہیں
00:33ان آداب میں سے ایک عدب یہ ہے
00:36کہ میزبان مہمان کے ساتھ دسترخان پہ کھانا کھائے
00:40تاکہ اجتماعیت قائم رہے
00:42اسی طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا معبول تھا
00:47قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
00:50اذا اکل مع قوب کان آخرہم اکلا
00:54نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب لوگوں کے ساتھ مل کر کھانا کھاتے تھے
00:58یعنی کسی جگہ مہمان گئے ہیں
00:59یا کوئی مہمان حضور علیہ وسلم کے پاس آئے ہیں
01:03اور حضور دسترخان پہ اجتماعیت کے ساتھ کھانا کھا رہے ہیں
01:06تو حضور کا معمول یہ تھا کہ حضور سب سے آخر تک کھانا کھاتے رہتے تھے
01:12یعنی سب سے آخر تک دسترخان پہ بیٹھے رہتے تھے
01:15ظاہر ہے وجہ ہمیں سمجھ میں آتی ہے
01:18کہ اگر حضور علیہ وسلم میزبان کی حیثیت سے ہیں
01:21تو میزبان آخر تک کھائے گا
01:23تاکہ ہر ایک مہمان یہ سمجھے کہ میزبان ابھی بیٹھا ہے
01:26ایسا نہ ہو کہ میزبان جلدی اٹھ جائے
01:29اور میمان یہ سمجھے کہ میزبان اٹھ گیا ہے
01:31اب میں ابھی تک بیٹھا ہوں
01:32کتنا عجیب لگ رہا ہوگا
01:34تو یہ آداب ہیں جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں سکھائے ہیں
01:38تو اس لیے ہم سب کو شریعت متحرہ کی روشنی میں
01:42اور ان خوبصورت آداب کی روشنی میں
01:44جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں سکھائے ہیں
01:47زندگی گزارنی چاہیے
01:48السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ

Recommended