• 5 years ago
لاہور میں پابندی کے باوجود پتنگ بازی کا سلسلہ جاری ہے، کینٹ لاہور کے علاقہ میں ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان دم توڑ گیا جبکہ سبزہ زار میں کٹی پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے نوجوان زخمی ہو گیا۔ زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ لاہور پولیس نے پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے106پتنگ بازوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے500 زائد پتنگیں برآمد کرکے ان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ہیں۔ لاہور میں پتنگ کی ڈور پھرنے کے واقعات میں شہریوں کی ہلاکت کا سی سی پی اوذوالفقار حمید نے سختی سے نوٹس لیا ہے .سی سی پی او نے فرائض میں غفلت پر تھانہ شمالی چھاؤنی کے ایڈیشنل ایس ایچ او کو معطل کردیا۔ قبل ازیں سی سی پی او نے ایس پی کینٹ سے واقعے کی رپورٹ طلب کی تھی. ان کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جارہا ہے۔ چوبیس سالہ شہری سید شبیر حسین کو عسکری 10 کے سامنے نامعلوم سمت سے آنے والی ڈور نے زخمی کر دیا جو کہ اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا۔

Category

🗞
News

Recommended