• 3 years ago
وہوا (محمد جنید، میڈیا رپورٹر)—مختلف امدادی ٹیمیں، فاونڈیشنیز اور ٹرسٹ تحصیل تونسہ میں سیلابی صورتحال کے بعد متاثرین کے ساتھ تعاون میں پیش پیش ہیں۔

وہیں ملتان جامعہ خیرالمدارس سے علماء کی جماعت متاثرہ علاقوں میں پہنچی جس میں مولانا قاری حنیف جالندھری کے صاحبزادے مولانا احمد حنیف، ناظم تعلیم مولانا شمشاد، ناظم مالیات مولانا عبدالحنان اور دیگر علماء کرام نے متاثرین میں نقدی اور راشن تقسیم کیا۔ پاک ایشیا ویب چینل کے میڈیا رپورٹر ”محمد جنید“نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ وہوا جامعہ دارلسلام میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےاحمد حنیف کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائےگا۔

بعد ازاں مفتی اللہ نواز کے مدرسے جامعہ دارلسلام میں ہونے والے نقصان پر دُکھ کا اظہار کیا اور مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل بھی کی۔

مہتمم مدرسہ مفتی اللہ نواز کا کہنا تھا کہ سیلابی ریلوں سے جامعہ کا تقریباً 12 سے 13 لاکھ کا نقصان ہوا جس میں تحصیل کی سب سے بڑی لائبریری بھی متاثر ہوئی ہے۔

#PAKasia #PAKasiaTV #PAKasiaNews #BreakingNews #NewsUpdate #Vahwa #Taunsa #Flood #FloodVictims #Fundraising #Fundraiser #Multan #JamiaKhairUlMadris

https://pakasiatv.blogspot.com/2022/08/blog-post_54.html

Category

🗞
News

Recommended