• 3 years ago
مصطفیٰ آباد (اویس عطاری، میڈیا رپورٹر) — ذخیرہ اندوز اور کساد بازار مافیا کے سامنے شہری بے بس، ضلع قصور میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا۔

پاک ایشیا ویب چینل کے میڈیا رپورٹر ”میاں اویس علی عطاری“ نے تفصیلات سےآگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ غریب عوام دھوپ میں گلیوں، بازاروں اور دکانوں کے سامنے ہاتھوں میں پیسے لے کر خیرات مانگنے والوں کی طرح کھڑی ہے لیکن شہریوں کو آٹا دستیاب نہیں ہو رہا۔ مہنگائی کے ہاتھوں عوام خود کشی کرنے پر مجبور ہے۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ آٹا زندگی کی اہم ضرورت ہے، حکومت ہمارے حال پر رحم کرئے اور بڑئے بڑئے کاروباری مگر مچھوں کو غریب عوام پر ظلم کرنے سے روکے۔ شہریوں نے پاک ایشیا ویب چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ مُلک میں گندم کی قِلت نہیں اور قیمتوں میں اضافے کے لیے آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کیا جا رہا ہے۔ حکومت اور مقامی انتظامیہ کو چاہیے کہ آٹے کا بحران پیدا کرنے والے مگرمچھوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرکے آٹے کے بحران کو ختم کیا جائے تاکہ غریب افراد اپنے بچوں کا پیٹ بھر سکیں۔

لوگوں کا کہنا تھا کہ روٹی، کپڑا اور مکان ہر انسان کا بنیادی حق ہے ، حکومت کو چاہیے کہ وہ ان بنیادی ضروریات کا خیال رکھ کر عوامی فیصلے کریں تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی ہو۔

Category

🗞
News

Recommended