• 3 years ago
وہاڑی ، بورئے والا (شمعون نذیر، میڈیا رپورٹر) — مسلم لیگ (ن) کے ایم این ائے سید ساجد مہدی سلیم کا بڑا پاور شو، پارٹی کے مقامی اراکین کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) سے آئندہ الیکشن لڑنے کے عزم کا اظہار کیا۔

پاک ایشیا ویب چینل کے میڈیا رپورٹر ”شمعون نذیر“نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مسلم لیگ(ن) کے ایم این اے سید ساجد مہدی سلیم نے وہاڑی، بورئے والا میں بڑئے پاور شو کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کے ارکانِ اسمبلی،سابق صوبائی وزراء،سابق ارکان اسمبلی،یونین کونسلز کے سابق چیئرمینوں، ناظمین ،عہدیداران اور عمائدین علاقہ کے ہمراہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پارٹی سے مکمل اظہار یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے متحد ہوکر آئندہ الیکشن لڑنے کا عزم کیا۔

Category

🗞
News

Recommended