• 3 years ago
ٹھٹھہ ( شریف گل خاصخیلی) ٹھٹھہ پولیس کا آئس سمیت منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن جس سے ٹھٹھہ کے نوجوان تباہ ہو رہے ہیں۔
شہر میں ٹھٹھہ پولیس کا منشیات کی دکانوں پر چھاپہ، متعدد منشیات فروش گرفتار، مزید تھانوں کی پولیس سے بھی مدد مانگ لی گئی۔ ٹھٹھہ کی سی آئی اے پولیس نے ون فائیو اسسٹنٹ پولیس کے ہمراہ ٹھٹھہ شہر کے مختلف علاقوں میں آئس ہیروئن اور چرس کے اڈوں پر چھاپے مارے۔

ڈی ایس پی ٹھٹھہ افضل بیگ منشیات کے خلاف بڑے آپریشن کی قیادت کر رہے ہیں۔ پولیس کے چھاپوں کے دوران آئس ہیروئن اور چرس برآمد کر کے 5 سے زائد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، پولیس ٹھٹھہ شہر کے علاقے اسلام پورہ میں قائم منشیات کے بڑے اڈے پر بھی چھاپہ مارا گیا، مزید کارروائیاں جاری، مختلف تھانوں سے نفری طلب کر لی گئی

Category

🗞
News

Recommended