25 جولائی کو معذور افراد کا ووٹ کاسٹ کروائیں گیں: ٹیم سر عام کا عہد

  • 6 years ago
ساہیوال میں ٹیم سر عام کے جانبازوں کی کارنر میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں ساہیوال، چیچہ وطنی، پاکپتن، اوکاڑا، عارف والا اور رحیم یار خان سے ٹیم سر عام کے جانباز اس میٹنگ میں آئے۔

اس موقع پر ساہیوال میں مقرر پاک ایشیاء کے میڈیا رپورٹر شکیل سردار نے میٹنگ میں شریک شرکاء سے گفت گو کی جب کی اس موقع پر میڈیا رپورٹر محمد ندیم نے رپورٹنگ کے فرائض سرانجام دیتے ہوئے بتایا کہ میٹنگ میں تمام جانبازوں نے عہد کیا کہ 25 جولائی کو وہ اُن معذور افراد کا ووٹ کاسٹ کروانے میں مدد کریں گے جو خود چل کر پولنگ اسٹیشن تک نہیں جا سکتے۔

اس کے علاوہ اس میٹنگ میں 14 اگست کے موقع پر جھنڈے اور جھنڈیوں کی بجائے اس چودہ اگست پر پلانٹگ کر کے پودے لگا کر اس عظیم الشان پاکستان کو سر سبز پاکستان بنانے کا عظم بھی کیا۔
مزید تفصیلات جاننے کے لئے پاک ایشیاء کے میڈیا رپورٹر شکیل سردار کی رپورٹ ملاحظہ کریں…

Category

🗞
News

Recommended