• 3 years ago
شور کوٹ (مظہر عباس، میڈیا رپورٹر) پولیس کے آئی ٹی یونٹ نے جدید ٹیکنا لو جی بروے کار لاتے ہوے 8 لاکھ روپے مالیت کے چوری شدہ 60 موبائل فونز برآمد کر لیے۔

محکمہ پولیس نے چوری شدہ مو بائل فونز کی برآمدگی کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل دیں۔ جس پر عمل کرتے ہوئے آئی ٹی یونٹ نے جدید تکنیکی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے 8 لاکھ روپے مالیت کے چوری شدہ 60 موبائل فونز برآمد کرلیےہیں۔پاک ایشیا ویب چینل کے میڈیا رپورٹر ”مظہر عباس“نے خبر کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ آئی ٹی یو نٹ کی کارکردگی اور پیشہ وارانہ مہارت کو سراہتے ہوئے ڈی پی او جھنگ محمد ارشد نے شاباش دی۔

اس موقع پر ڈی پی او جھنگ کا کہنا تھا کہ پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف متحرک کردار ادا کر رہی ہے اور شہریوں کےجان و مال کےتحفظ کیلے تمام وسائل بروے کار لائے جا رہے ہیں۔ جبکہ موبائل فون ملنے پر شہریوں نے جھنگ پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوے ڈی پی او جھنگ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Category

🗞
News

Recommended