• 3 years ago
کراچی (ارشد علی چوہان ، میڈیا رپورٹر) — سماجی کارکُن ملِک عبدالناصر SYMفاؤنڈیشن ٹیم کے ہمراہ سیلاب متاثرین کی مدد مصروفِ عمل ہیں۔

ملک عبد الناصر صرف سندھ ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد میں ہمہ تن گوش ہیں ۔ اِس وقت بھی سندھ کے علاقے مٹیاری، ٹنڈوالہ یار اور اس کے گرد ونواح میں سیلاب متاثرین میں راشن پیک ،فوڈ باکس ،امدادی سامان اور دیگر فلاحی سرگرمیوں میں گزشتہ 3روز سے مصروف عمل ہیں۔

اِس موقع پر ملک عبد الناصر نے پاک ایشیا ویب چینل کے میڈیا رپورٹر کو بتایا کہ انہوں نے کئی درد ناک مناظر دیکھے ہیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب کی تباہ کاری کے بعد صوبہ سندھ کے حالات بالکل نازک ہیں لہٰذا مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ وہ صوبہ سندھ کی طرف نظر ثانی کریں اور زیادہ سے زیادہ امداد دیں ۔

#PAKasia #PAKasiaTV #PAKasiaNews #BreakingNews #NewsUpdate #FloodInPakistan #FloodInPakistan2022 #FloodVictims #Flood2022 #PakistanFlood #SocialActivist #SocialWorker #SocialWork #FloodSocialWork #SYMfoundation #MalikAbdulNasir

https://pakasiatv.blogspot.com/2022/09/sym.html

Category

🗞
News

Recommended