• 3 years ago
وہاڑی(شمعون نذیر، میڈیا رپورٹر) — ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا شاہد پرویز کے بہادر جوانوں ایس ایچ او تھانہ شیخ فاضل ناصر محمود اور اُن کی ٹیم نے جان پر کھیل کر نہر میں چھلانگ لگاکر خود کشی کرنے کی کوشش کرنے والی خاتون کو بچا لیا۔

پولیس تھانہ شیخ فاضل نے عوام الناس کی جان و مال کے تحفظ کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئےنہر میں چھلانگ لگا کر خود کشی کی کوشش کرنے والی خاتون کو بچا کر خود ابتدائی ظبی امداد دے کر خاتون کے پیٹ سے پانی نکالا۔ پاک ایشیا ویب ٹی وی چینل کے میڈیا رپورٹر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ایس ایخ تھانہ شیخ فاضل ناصر محمود نے بعد ازاں خاتون کو علاج معالجہ کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی منتقل کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق خاتون کا نام فی الحال معلوم نہیں ہو سکا ہے۔

اہل علاقہ اور موقع پر موجود لوگوں نے پولیس کی فرض شناسی کوسراہا اور موقع پر وہاڑی پولیس زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

پولیس ملازمین کی اِس بہادری پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا شاہد پرویز نے ایس ایچ او تھانہ شیخ فاضل اور ٹیم کو اپنے دفتر میں بلواکر شاباش دی اور ملازمین کو CC3سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دیا۔ اِس موقع پر ڈی پی او وہاڈی نے کہا کہ وہاڑی پولیس آپ کی ایک کال کی دوری پر ہے اگر کہیں بھی کوئی غیر قانونی سرگرمی دیکھیں تو فوراً 15 پرپولیس کو اطلاع دیں تاکہ پولیس بر وقت موقع پہنچ کر عوام الناس کی ہر ممکن مدد کر سکے ۔

Category

🗞
News

Recommended