Skip to playerSkip to main contentSkip to footer
  • 2 days ago
Musk reduces doge role after Tesla profit plunge like and share

Category

🗞
News
Transcript
00:00دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیسلا کاریں بنانے والی کمپنی کے مالک ایلون مسک امریکی انتخابات سے قبل صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کے سب سے بڑے حامی اور مددگار بن کر سامنے آئے
00:13انتخابات کے بعد بھی وہ ٹرمپ حکومت کے اہم رکن رہے ہیں
00:17لیکن حالی عرصے میں ان کی ٹیسلا کمپنی کو بہت نقصانات اور سیلز میں کمی کا سامنا رہا ہے
00:24جس کے بعد اب انہوں نے کہا ہے کہ وہ امریکی حکومت میں اپنے کردار کو بڑے پیمانے پر کم کریں گے
00:32مسک امریکہ میں گزشتہ برس قائم کیے گئے نئے مشاورتی ادارے
00:44دپارٹمنٹ فور گورنمنٹ ایفیشنسی یا ڈوچ کے سربراہ مقرر کیے گئے تھے
00:51یہ ادارہ امریکی خرچوں کو کم اور ملازمتوں کو بہتر بنانے کے لیے بنایا گیا تھا
00:56مسک پر الزام لگ رہا تھا کہ ان کی توجہ ٹیسلا سے ہٹ گئی ہے
01:00اب انہوں نے کہا ہے کہ وہ سرکاری ادارے کو ہفتے میں ایک یا دو دن دیں گے
01:05ایلون مسک کی ٹرمپ کے ساتھ بہت زیادہ قربت اور ان کے بعض متنازعہ بیانات کی وجہ سے
01:11ٹیسلا کے خلاف لوگوں کا رد عمل سامنے آیا اور لوگوں نے اتجاج بھی کیے
01:15ایلون مسک کا کہنا تھا کہ اب وہ ٹیسلا کو کہیں زیادہ وقت دیں گے
01:19لیکن انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ٹرمپ انتظامیاں سے مکمل طور پر الگ نہیں ہوں گے
01:24ان کے مطابق وہ جو کام کر رہے ہیں وہ بہت اہم ہے
01:28اس لیے جب تک صدر ان کو چاہیں گے اور جب تک وہ کارامد ہیں وہ انتظامیاں کا حصہ رہیں گے
01:34ٹیسلا نے بتایا کہ اس برس کے پہلے تین مہینوں میں
01:38ٹیسلا گاڑیوں کی سیل میں گزشتہ برس کے انہی مہینوں کے مقابلے میں
01:43بیس فیصد کمی واقع ہوئی ہے جبکہ منافع میں ستر فیصد کمی ہوئی ہے
01:48ٹرمپ کے چینی درامدات پر بڑے ٹیرف لاغو کرنے کا بھی ٹیسلا پر برا اثر پڑا ہے
01:54کمپنی کے مطابق تیزی سے بدلتی ٹریڈ پالیسی ٹیسلا کی سپلائے چین کو متاثر کر سکتی ہے
02:01اور قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے
02:04ایلون مسکی حال میں صدر ٹرمپ کے مشیر برائے تجارت پیٹر نوارو کے علاوہ
02:10انتظامیہ کی کئی دیگر شخصیات کے ساتھ تجارتی پالیسی پر تلخ کلامی ہو چکی ہے
02:16ان کے بقول وہ کم ٹریفز کے حق میں بات کرتے رہیں گے

Recommended